نارنگی کے چھلکے سے بایوایتھنول پیدا کرناممکن،تحقیق

9  جون‬‮  2015

واشنگٹن(نیوزڈیسک)نارنگی کے چھلکے سے بایوایتھنول پیدا کرناممکن ہے یہ بات ایک زرعی وسائنسی شعبے سے وابستہ تحقیق کارڈاکٹر الماس تاج اعوان نے کہی ہے ، جو پچھلے سات برس سے برازیل میں تعینات ہیں، جہاں ہر سال لاکھوں ٹنوں کے حساب سے نارنگی (اورینج) پیدا ہوتا ہے۔ان کے تحقیقی کام کا محور نارنگی کے چھلکے سے بایو ایتھنال بنانا ہے، جسے پیٹرول کا نعم البدل خیال کیا جاتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ برازیل میں 70 سے 80 فی صد گاڑیاں ’فلیکس فیول‘ پر چلتی ہیں۔ ’یہاں کے لوگ پیٹرول پمپ یہ دیکھنے آتے ہیں کہ آج پیٹرول سستا ہے یا بایو ایتھنال، اسی حساب سے وہ اِن میں سے کسی متبادل ایندھن کو خرید کر استعمال کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ پاکستان میں ابھی یہ ٹیکنالوجی متعارف نہیں ہوئی، اس لیے اس کی افادیت سے عام آدمی نابلد ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ہر قسم کے’زرعی فضلے‘ سے کوئی کارآمد چیز بن سکتی ہے، شرط تحقیق کی ہے۔ عام حالات میں صنعتی تیاری کے بعد بچنے والی ردی کو بیکار اجزا خیال کیا جاتا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…