جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

مریخ پر خلابازاتارنے کےلئے ہیلیم سے بھرے غبارے کا تجربہ ناکام

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )امریکی خلائی ادارے ناسا کا مستقبل میں مریخ پر اترنے کی کوششوں کے سلسلے میں ہیلیم سے بھرے غبارے کا تجربہ ناکام رہا ہے۔اس غبارے کو امریکی ریاست ہوائی کے کاو¿آئے جزیرے سے چھوڑا گیا اور تجرباتی طور پر اس میں طشتری کی شکل اور وزن کی چیز رکھی گئی لیکن منصوبے کے مطابق یہ کامیاب نہیں رہا کیونکہ اس کا پیراشوٹ بروقت نہ کھل سکا۔ناسا کے سائنسدانوں کو امید تھی کہ اس تجربے سے خلابازوں کا مریخ پر اترنے کا راستہ ہموار ہوگا۔ناسا کی ترجمان کمبرلی نیوٹن نے ایک ای میل کے ذریعے یہ بات بتائی۔ اس کی مزید تفصیلات منگل کو ہونے والی ایک کانفرنس میں دی جائیں گی۔اس تجربے میں اس بات کی کوشش کی گئی تھی کہ آواز کی رفتار سے زیادہ تیز چلنے والی کوئی گاڑی جب مریخ کے فضائی حدود میں پہنچے گی تو وہ اپنی رفتار کس طرح کم کرے گیا۔ایک سال قبل بھی اس قسم کا ایک تجربہ ناکام رہا تھاہیلیم گیس سے پر ایک غبارے کو، جس میں طشتری نما چیز رکھی گئی تھی، خلا میں 37 کلو میٹر کی بلندی پر لے جایا گیا اور پھر وہاں اس میں موجود ایک خودکار راکٹ کے ذریعے مزید 50 کلومیٹر دور بھیجا گیا۔

140628220538_nasa_balloon_624x351_ap

منصوبے کے مطابق وہاں پیراشوٹ کو رفتار کم کرنے کے لیے کھلنا تھا لیکن یہ پیرا شوٹ جزوی طور پر ہی کھل سکا اور تمام چیزیں بالآخر بحرالکاہل میں جا گریں۔خیال رہے کہ گذشتہ سال ناسا کا اسی قسم کا ایک تجربہ ناکام ہو گیا تھا جب ایک بڑا پیراشوٹ کھلنے میں ناکام رہا تھا۔اس بار کے تجربے کا مقصد نئی طرح سے ڈیزائن کیے جانے والے پیراشوٹ کی کارکردگی جانچنی تھی۔مریخ پر زندگی کی تلاش کا یہ مشن ایک عرصے سے جاری ہے یہ جانچ زمین کی اس فضائی حدود میں کی گئی جہاں کا ماحول مریخ کی باریک آب و ہوا کے مماثل ہے۔خیال رہے کہ ناسا اس ٹیکنالوجی کا مستقبل قریب میں استعمال نہیں کرنے والا ہے اور اگر تجربہ ناکام رہتا ہے تو وہ اس کا استعمال ہی نہیں کرے گا۔ناسا نے کہا ہے کہ وہ خلابازوں کو مریخ پر سنہ 2030 کی دہائی میں روانہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔آواز کی رفتار سے زیادہ تیز چلنے والا یہ غبارہ اپنے قطر میں 30 میٹر ہے اور یہ سنہ 2012 میں کیوروسیٹی نامی خلائی گاڑی کو مریخ پر لے جانے کے لیے استعمال کیے جانے والے غبارے سے دوگنا بڑا ہے۔یہ اتنا بڑا ہے کہ ہوائی سرنگ میں نہیں سما سکتا جس میں عام طور پر ناسا اپنے تجربات کیا کرتا ہے اسی لیے اس کا تجربہ کھلی فضا میں کیا گیا۔

150103030504_mars_624x351_nasa_nocredit

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…