ایپل : ایک دن میں چھ ایجادات کا اعلان

9  جون‬‮  2015

اسلام آباد( نیوزڈیسک ) انٹرنیٹ اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم حریف ایپل نے گزشتہ روز سٹریمنگ سروس پر مبنی ایپل میوزک سمیت چھ اہم مصنوعات متعارف کروائی ہیں۔ ان مصنوعات کے میدان میں آنے سے جہاں مسابقت کی فضا پروان چڑھے گی وہیں حریف کمپنیوں میں بے چینی کی لہر بھی دوڑ گئی ہے کیونکہ میوزک سٹریمنگ کوئی نئی ایپ تو ہے نہیں بلکہ اس میدان میں نت نئی ایجادات کے سامنے آنے کا رجحان گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے جاری ہے، اس کے باوجود بھی ایپل کی جانب سے میوزک سٹریمنگ ایپ کو طویل عرصے تک نظر انداز کرنے کے بعد یکدم اس جانب توجہ سے حریفوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ اس حوالے سے کاروباری شعور کا ثبوت آرڈی یو نے دیا ہے۔ اپنے مختصر سے پیغام میں اس میوزک ایپ کو تیار کرنے والے ادارے نے ایپل کو خوش آمدید کہا ہے اور مثبت مقابلے کی فضا کو پروان چڑھانے کی امید ظاہر کی ہے۔ ایسا ہی ایک خط 1981میں ایپل نے آئی بی ایم کو اس وقت تحریر کیا تھا جب ادارے نے پرسنل کمپیوٹر بنانے کا اعلان کیا تھا۔ آر ڈی یو کے علاوہ سپاٹیفائی نے ٹوئٹر پر فوری طور پر ”اوہ اوکے“ درج کیا ، تاہم کچھ ہی دیر میں اپنے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔ اس کے علاوہ پینڈورا اور دیگر میوزک ایپس تیار کرنے والے اداروں نے کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کیا۔
گزشتہ روز ایپل کے اہم ترین اعلانات میں میوزک ایپ کے علاوہ آئی فون کے لئے نئے سافٹ ویئر آئی او ایس نائن کا اعلان بھی اہم اعلان تھا۔ میک کیلئے بھی نئی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا گیا جس کی مدد سے سکرین کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جاسکے گا۔ ایپل واچ کیلئے نئی ایپس بھی لانچ کرنے کا اعلان ایپل کے گزشتہ روز کے اہم اعلانات میں شامل تھا۔ اس کی مدد سے ایپل واچ زیادہ بہتر کام کرے گی۔تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کیلئے نیوزسٹینڈ کی جگہ پر ایپل نیوز بھی ایپل یوزرز کیلئے پیش کی گئی۔ خریداری کی صورت میں ایپل ایک انعامی سکیم کا نظام بھی متعارف کروا رہا ہے جسے ایپل پے کا نام دیا گیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…