ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ستمبر2015: دیوہیکل پتھر ، زمین سے ٹکرانےپرقیامت برپا ہونے کا دعویٰ

datetime 9  جون‬‮  2015
Earth being hit by a planet killing meteorite
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عیسائیوں کے ایک نئے فرقے نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس ستمبر میں ایک دیوہیکل پتھر زمین سے ٹکرائے گا۔ یہ ٹکراو¿ اس قدر زوردار ہوگا کہ اس سے زمین سے زندگی کا وجود مٹ سکتا ہے اور یوں زمین پر قیامت برپا ہوجائے گی۔ یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ ناسا اور امریکی حکومت صورتحال سے باخبر ہے نیز ایسے اقدام کئے جارہے ہیں جو صرف اور صرف دنیا کے امیر اور طاقتور افراد کو اس تباہی سے محفوظ رکھ سکیں گے۔ دوسری جانب ناسا کا کہنا ہے کہ انہیں کسی ایسے دیوہیکل مادی وجود کا علم نہیں ہے جو کہ اپنے راستے کے سبب زمین سے ٹکراو¿ کے خطرے سے دوچار ہو۔ ایسے میں ایک بہت بڑی تباہی کے حامل ٹکراو¿ کے امکانات بہت کم ہیں۔ ناسا کا یہ بھی کہنا ہے کہ نظام شمسی اور کائنات میں سفر کرتے اجسام کی موجودہ پوزیشن کے سبب اس امر کا کوئی امکان موجود نہیں کہ آئندہ کئی سو برس تک ایسا کوئی ٹکراو¿ عمل میں آسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…