سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) فیس بک کی جانب سے ایسی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جو کمزور موبائل سگنل اور انٹرنیٹ کی بینڈوڈتھ کی کمی کے باوجود فیس بک کو موبائل پر تیزی سے لوڈ کرتی ہے جب کہ اس ایپ کو ”فیس بک لائٹ“ کا نام دیا گیا ہے۔فیس بک کو لوڈ ہونے کے لیے مناسب سگنلز اور بینڈ وڈتھ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ تصاویر، پوسٹس اور ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے لیکن ترقی پذیر ممالک میں اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس وغیرہ میں ناقص سگنلز کی وجہ سے فیس بک کو درست طور پر استعمال کرنے میں مشکل پیش آتی ہے جب کہ یہ نئی ایپ صرف ایک ایم بی جگہ لیتی ہے اور اسے بہت جلدی لوڈ ہونے کے لیے بنایا گیا ہے۔فیس بک کےمطابق یہ GIFs کو بھی سپورٹ کرتا ہے لیکن بہت زیادہ غیرضروری ڈیٹا مثلاً غیرمتعلقہ نوٹیفیکیشن اور اعلانات وغیرہ نہیں دکھاتا۔ دنیا بھرمیں ایک ارب افراد اسمارٹ فون، ٹیبلٹس اور دیگر آلات پر فیس بک استعمال کرتے ہیں اور ان میں وہ مقامات بھی ہیں جہاں سگنل بہت کمزور ہوتے ہیں اور اس صورتحال میں یہ ایپ فیس بک کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔فیس بک لائٹ میں پیغام کے