اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان نے سماجی رابطوں کے سافٹ ویئرز کے شعبے میں قدم رکھ دیا، دنیا بھر میں رابطے کے لئے ٹیلو ٹاک کے نام سے دیسی سافٹ ویئر کا اجرا کر دیا گیا۔فوری میسیج، مفت کالز، گیمز سمیت کئی فیچرز شامل ہیں، پاکستانی ماہرین نے سماجی رابطے کا سافٹ ویئر ٹیلو ٹاک لانچ کردیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ٹیلوٹاک کو دنیا بھر کے میسنجر سافٹ ویئرز کی ٹکر کا قرار دیا۔ موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔چیئرمین پی ٹی اے نےنوید پر نوید سنائی کہ ٹیلو ٹاک کی لانچنگ سے ہزاروں ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی، پی ٹی اے کے چیئرمین نے پاکستانیوں کو ترغیب دینے کے لئے ا?ئندہ ٹیلو ٹاک استعمال کرنے کا اعلان کیا۔