سئیول(نیوزڈیسک)مقابلے میں شریک ربوٹس کو ایک گھنٹے میں گاڑی چلانے سے لے کر سڑھیاں چڑھنے تک کے مختلف نوعیت کے مشکل ٹاسک مکمل کرنے تھے۔امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والا ڈارپا روبوٹک چیلنج جنوبی کوریا کی ٹیم نے جیت لیا ہے۔اس مقابلے کا انعقاد امریکہ کے محکمہ دفاع کے ڈارپا ریسرچ یونٹ نے کیا تھا۔اس کا مقصد فوکو شیما جیسے جوہری حادثات، آفات اور مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے روبوٹس کی صلاحیتوں کو جانچا گیا۔کیلیفورنیا کے علاقے پانوما میں منعقد ہونے والے مقابلے میں جنوبی کوریا کے انسان نما ربوٹ نے مقابلے میں شریک 22 ربوٹس کو شکست دے کر 20 لاکھ ڈالر کا انعام جیتا۔مقابلے میں شریک روبوٹس کو ایک گھنٹے میں گاڑی چلانے سے لے کر سڑھیاں چڑھنے تک کے مختلف نوعیت کے مشکل کام مکمل کرنے تھے۔امریکی محکمہ دفاع نے جوہری تنصیبات میں حادثات کی صورت میں تابکار مادے کا رساو¿ روکنے سمیت مرمت کے دیگر کاموں کے لیے روبوٹس کے استعمال کے تجربات کا فیصلہ کیا ہے۔روبوٹس کو اپنی پروگرامنگ کے تحت یہ چیلنج خود اپنی مرضی سے یا ان کی پہلے سے کی گئی پروگرامنگ کے تحت پورا کرنے تھے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ربوٹس کو ایسے چیلنجز دیے گئے ہیں کہ وہ اپنے محددو دائرے سے باہر نکل کر کام کریں اور اس دوران انھیں کئی مشکلات کا سامنے بھی کرنا پڑا جن میں ہجوم کی جانب سے قہقہے لگانا، چیخنا، التجا کرنا وغیرہ وغیرہ شامل تھیں۔جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ربوٹک ٹیم کھیسٹ نے یہ تمام اہداف سب سے پہلے یعنی 44 منٹ اور 28 سیکنڈ میں پورا کر لیےروبوٹس کو خود گاڑی سے اترنے، خود سے دروازہ کھولنے، دیوار میں سوارخ کرنے اور ملبے پر سےگزرنے جیسے اہداف بھی دیے گئے۔جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ربوٹک ٹیم کھیسٹ نے یہ تمام اہداف سب سے پہلے یعنی 44 منٹ اور 28 سیکنڈ میں پورا کر لیے۔مقابلے میں ٹیم آئی ایچ ایم سی کا روبوٹ دوسرے نمبر پر رہا اور انھوں نے دس لاکھ ڈالر کا انعام جیتا جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے روبوٹ کو پانچ لاکھ ڈالر کا انعام ملا۔مقابلے میں شریک روبوٹس کو معماتی اہداف بھی دیے گئے۔پہلے دن انھیں لیور کو کھیچنا تھا جب کہ دوسرے دن انھیں ایک ساکٹ سے پلگ نکال کر دوسرے میں لگانا تھا۔ٹیم کو اس ہدف کو پوار کرنے کے لیے دو، دو باریاں دی گئی۔مقابلے میں 25 ٹیموں کو حصہ لینا تھا لیکن جاپان کی ہائیڈرو ٹیم نے ایک تکینکی حادثے کی وجہ سے مقابلہ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی نکل گئی۔چین سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے بھی مقابلے میں آنا تھا لیکن بروقت ویزا نہ ملنے کی وجہ سے وہ شریک نہیں ہو سکے۔جنوبی کوریا نے ڈارپا روبوٹس کا مقابلہ جیت لیاجنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ربوٹک ٹیم کھیسٹ نے یہ تمام اہداف سب سے پہلے یعنی 44 منٹ اور 28 سیکنڈ میں پورا کر لیے۔مقابلے میں ٹیم آئی ایچ ایم سی کا روبوٹ دوسرے نمبر پر رہا اور انھوں نے دس لاکھ ڈالر کا انعام جیتا جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے روبوٹ کو پانچ لاکھ ڈالر کا انعام ملا۔مقابلے میں شریک روبوٹس کو معماتی اہداف بھی دیے گئے۔پہلے دن انھیں لیور کو کھیچنا تھا جب کہ دوسرے دن انھیں ایک ساکٹ سے پلگ نکال کر دوسرے میں لگانا تھا۔ٹیم کو اس ہدف کو پوار کرنے کے لیے دو، دو باریاں دی گئی۔مقابلے میں 25 ٹیموں کو حصہ لینا تھا لیکن جاپان کی ہائیڈرو ٹیم نے ایک تکینکی حادثے کی وجہ سے مقابلہ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی نکل گئی۔چین سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے بھی مقابلے میں آنا تھا لیکن بروقت ویزا نہ ملنے کی وجہ سے وہ شریک نہیں ہو سکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں