اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) امریکی کمپنی نے مزاج کو بہتر بنانے والا ہیڈ بینڈ تیار کر لیا ہے جسے گردن اور سر پر پہنا جاسکتا ہے اورجب بھی کسی کا موڈ خراب ہو اور اسے اداسی آگھیرے تو اس بینڈ کے ایک بٹن کو دبانے سے یہ آلہ خاص سگنل خارج کرتاہے جو دماغ کو سکون پہنچا کر توانائی بڑھاتا ہے ماہرین نے ابتدائی طورپر 82 رضا کاروں پر 14 منٹ کےلیے ہیڈ بینڈ کو آزمایاجو کیمیائی نیوروسنگلنگ کے عمل کے ذریعے اعصاب کو پرسکون بناتا ہے اس تجربے کے بعد 97 فیصد افراد نے بقیہ تمام طریقوں کے مقابلے میں اس یجاد کو بہت متاثر پایا ہے ہیڈ بینڈ کو تیار کرنے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ ہم دن میں کئی مر تبہ اداسی تناﺅ اورچڑ چڑے پن کا شکار ہوجاتے ہیں اور اسے دور کرنے کے لیے یہ ایجاد وہی اثر دکھاتی ہے جو کافی ،چائے یاکسی اور سکون آور مشروب سے ہوتاہے جب کہ ہیڈ بینڈ ذہن پرجو اثرات مر تب کرتا ہے وہ 30 منٹ سے کئی گھنٹے تک رہ سکتےہیں کمپنی کا کہنا ہے بینڈ 5 سے 20 منٹ تک کے دورانیے میں دماغی تناﺅ کو دور کرتاہے اس کی تیاری میں 3 سال سے زائد عرصہ لگا اور اس کی قیمت 300 امریکی ڈالر ہے جبکہ اس میں نصب نظام کھوپڑی کے اندر بجلی کے ہلکے جھماکے بھیجتا ہے جو دماغی اعصاب کو سر گرم کرتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں