منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اسکائپ صارفین کیلئے خودکش دھماکہ

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سکائپ کے لیے چند الفاظ مصیبت بن گئے،سوشل میڈیا کی دنیا میں ویڈیو چیٹ اور وائیس کالز کے لیے نمایا ں نام اسکائپ ان دنوں مشکل کا شکار ہے۔ سکائپ ایپلی کیشن میں ایک نمایاں خامی سامنے آئی گئی ہے جس میں صرف 8 سادہ الفاظ کسی بھی اسکائپ صارف کے لیے خودکش دھماکے جیسے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔جی ہاں سکائپ صارفین کو ایک بڑے سافٹ ویئر نقص کا سامنا ہے اور بیشترصارفین کوکو تحریری شکل میں ://:http کے الفاظ میسج کرنے پر ان کی میسنجنگ ایپلی کیشن کریش ہوجاتی ہے۔یہ 8 الفاظ موصول ہونے کی صورت میں سکائپ مسلسل کریش ہوتا رہتا ہے اور اس کے نتیجے میں بیشتر صارفین اس سافٹ ویئر کو دوبارہ انسٹال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔بیشتر سکائپ صارفین نے بتایا ہے کہ یہ 8 الفاظ ونڈوز، اینڈرائڈ اور آئی او ایس سسٹمز پر اثرانداز ہورہے ہیں، تاہم میک او ایس اور ونڈوز 8.1 ورڑن کے سکائپ سافٹ ویئر اس سے متاثر نہیں۔سکائپ کے ایک ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور اس کے حل کے لیے کام کررہے ہیں۔اکثر لوگوں نے ان الفاظ کو مذاق کے طور پر اپنے دوستوں کے سکائپ سافٹ ویئر متاثر کرنے کے لیے بھی استعمال کرنا شروع کردیاہے۔یادرہے کہ چند روز قبل ایپل کے صارفین کو بھی اسی طرح کے سافٹ ویئر خامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…