اسلام آباد(نیوز ڈیسک )طبّ و صحت کے شعبوں کے محققین نے سائنسی بنیادوں پر موت کے خطرات سے خبردار کرنے والا ایک ایسا کیلکولیٹر تیار کیا ہے، جو کسی بھی شخص کو یہ بتا سکتا ہے کہ آیا اگلے پانچ سال کے اندر اندر وہ موت کے منہ میں جا سکتا ہے۔نیوز ایجنسی روئٹرز نے لندن سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کیلکولیٹر کے ذریعے یہ محققین لوگوں میں اپنی صحت کو بہتر بنانے کے حوالے سے زیادہ بہتر آگہی کی امید کر رہے ہیں۔دراصل یہ ایک سوالنامہ ہے، جس میں کوئی درجن بھر سوالات رکھے گئے ہیں۔ ان میں آپ سے مثلاً یہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے پاس کتنی کاریں ہیں یا آیا آپ عام طور پر آہستہ یا تیز چلتے ہیں۔ کاروں کی تعداد سے آپ کی خوشحالی کے بارے میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے جبکہ تیز چلنا اچھی صحت کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ محققین کے مطابق یہ کیلکولیٹر چالیس سال سے لے کر ستر سال تک کی عمر کے کسی برطانوی شہری کو یہ بتا سکتا ہے کہ اگلے پانچ برسوں کے اندر اندر ا±س کے انتقال کر جانے کے خطرات کس حد تک ہیں۔محققین نے یہ کیلکولیٹر ایک فلاحی ادارے ’سینس اباو¿ٹ سائنس‘ کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ یہ ادارہ لوگوں کو سائنسی اور طبّی دعوے سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس کیلکولیٹر کے نتیجے میں لوگوں میں اپنی صحت کے حوالے سے شعور اور آگہی میں اضافہ ہو گا اور مستقبل میں فیملی ڈاکٹروں کو اس کی مدد سے انتہائی زیادہ خطرات سے دوچار مریضوں کو پہچاننے میں مدد مل سکے گی۔اس کیلکولیٹر کے بارے میں تفصیلات ’دی لینسٹ‘ نامی طبی جریدے میں شائع ہوئی ہیں۔ اس تحقیق کے معاون محقق سویڈن کے کیرولنسکا انسٹیٹیوٹ سے وابستہ آندریا گینا نے بتایا کہ ’کسی قسم کے لیبارٹری ٹیسٹ یا جسمانی معائنے کے بغیر آپ صرف ایک مختصر سے آن لائن سوالنامے ہی کی مدد سے آئندہ پانچ سال کے اندر اندر موت کے ممکنہ خطرات کو جانچ سکتے ہیں‘۔اس سوالنامے کی تیاری کے سلسلے میں گینا اور سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی میں ا±ن کے ساتھی محقق ایرک انگلسن نے ا±ن اعداد و شمار کا تجزیہ کیا، جو برطانیہ کے بائیو بینک نے 2006ءاور 2010ءکے درمیان چالیس تا ستّر سال کے بالغ برطانوی شہریوں کے بارے میں جمع کیے تھے۔
موت کی پیشنگوئی کرنے والا کیلکولیٹر تیار
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تیسری عالمی جنگ تیار
-
بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
-
معروف بالی وڈ جوڑی کی علیحدگی ہوگئی، بھارتی میڈیا نے تصدیق کردی
-
شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کر کے لڑکے نے خودکشی کر لی
-
امریکا نے پاکستان کو اسکول بنانے کی مد میں 136 ملین ڈالر دے جو کبھی ...
-
،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کردیا
-
لوبیا کی آڑ میں امریکی بادام کی اسمگلنگ، خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا ...
-
حکومت نے پنشن بارے بڑی تبدیلیاں کردیں، نوٹیفکیشن جاری
-
راولپنڈی، بجلی کا پول لگانے پر جھگڑا، دو سگے بھائی فائرنگ سے قتل
-
پنجاب میں 8ادویات غیر معیاری قرار دیدی گئیں
-
راولپنڈی،جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے خاتون سے رقم، زیورات ہتھیانے والا ...
-
امریکا پا کستان پر سفری پابندی لگانے جا رہا ہے،رائٹرز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تیسری عالمی جنگ تیار
-
بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
-
معروف بالی وڈ جوڑی کی علیحدگی ہوگئی، بھارتی میڈیا نے تصدیق کردی
-
شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کر کے لڑکے نے خودکشی کر لی
-
امریکا نے پاکستان کو اسکول بنانے کی مد میں 136 ملین ڈالر دے جو کبھی نہیں بنے
-
،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کردیا
-
لوبیا کی آڑ میں امریکی بادام کی اسمگلنگ، خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف
-
حکومت نے پنشن بارے بڑی تبدیلیاں کردیں، نوٹیفکیشن جاری
-
راولپنڈی، بجلی کا پول لگانے پر جھگڑا، دو سگے بھائی فائرنگ سے قتل
-
پنجاب میں 8ادویات غیر معیاری قرار دیدی گئیں
-
راولپنڈی،جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے خاتون سے رقم، زیورات ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
امریکا پا کستان پر سفری پابندی لگانے جا رہا ہے،رائٹرز
-
سال کی سب سے بڑی چوری، بینک لاکر سے 10 کروڑ مالیت کا سامان غائب
-
بھارتی مسلمانوں کوپاکستانی کہنا جرم نہیں، بھارتی سپریم کورٹ