جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک آسان :نوکریاں مشکل کیوں ؟

datetime 5  جون‬‮  2015
People are silhouetted as they pose with laptops in front of a screen projected with a Facebook logo, in this picture illustration taken in Zenica October 29, 2014. Facebook Inc warned on Tuesday of a dramatic increase in spending in 2015 and projected a slowdown in revenue growth this quarter, slicing a tenth off its market value. Facebook shares fell 7.7 percent in premarket trading the day after the social network announced an increase in spending in 2015 and projected a slowdown in revenue growth this quarter. REUTERS/Dado Ruvic (BOSNIA AND HERZEGOVINABUSINESS LOGO - Tags: BUSINESS SCIENCE TECHNOLOGY LOGO TPX IMAGES OF THE DAY)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل نیٹ ورکنگ کی دنیا کے مقبول ترین ویب پیج فیس بک کا استعمال جتنا آسان ہے، اس ویب پیج کو چلانے کیلئے موزوں امیدوارکا تعین اسی قدر مشکل ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہاں کام کیلئے درکار ہمہ جہتی صلاحیتیں ہیں۔اسی مناسبت سے یہ کمپنی اپنے ملازمین کو ادائیگیاں بھی کرتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوان اوسط امریکیوں کی آمدن سے 25ہزار ڈالرز زیادہ کماتے ہیں۔ اس قدر پرکشش تنخواہ نے اگر آپ کو بھی یہاں نوکری کا خواب دیکھنے پر مجبور کردیا ہے تو تیار ہوجائیں ان سوالات کا جواب دینے کیلئے جنہیں فیس بک میں مختلف عہدوں پر ملازمت کے لئے درخواست دینے والوں سے پوچھا گیا ہے۔
ڈیٹا سائنٹسٹ کی نوکری کیلئے درخواست دینے والے سے سوال پوچھا گیا کہ ایک عمارت کی 100منزلیں ہیں۔ آپ کے پاس دو ایک جیسے انڈے ہیں۔ آپ انڈوں کی مدد سے اس منزل کا تعین کیسے کریں گے جہاں پر یہ انڈے ٹوٹ سکتے ہیں۔اسی عہدے کیلئے ایک اور امیدوار سے سوال کیا گیا کہ ایک خاص دن میں فیس بک پر سالگرہ کی کتنی پوسٹس ہوتی ہیں۔
پروڈکٹ ڈیزائنر سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ ایک اے ٹی ایم مشین کو دوبارہ ڈیزائن کریں تو کیسے کریں گے۔ آن لائن سیلز آپریشن کے امیدوار سے پوچھا گیا کہ سیٹل میں کھڑکی دھونے کیلئے آپ کتنے پیسے لیتے ہیں۔ٹیکنالوجی پارٹنر سے کیا گیا سوال بے حد مشکل تھا۔ پوچھا گیا کہ آپ یہاں پہلے دن کیا کریں گے؟
ٹیکنیکل پروجیکٹ مینیجر کے عہدے پر کام کے خواہشمند سے پوچھا گیا کہ بتائیں کہ ویب سائٹ کیسے کام کرتی ہے؟ کون سی ویب سائٹ ، اس کا تعین خود امیدوار کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ سافٹ ویئر انجینئر سے پوچھا گیا تھا کہ ایک سو منزلہ عمارت میں دو لائٹ بلب کے ہمراہ جانے پر وہ کون سی منزل ہوگی جہاں لائٹ بلب گرنے پر ٹوٹ جائیں گے۔رسک اینالسٹ کے حصے میں یہ سوال آیا کہ امریکہ میں کل کتنے ویکیوم کلینرز ہیں۔ آپریشن ایسوسی ایٹ یوزر انٹیلیجنس سے تصاویر اپ لوڈ ہونے کی رفتار میں پچاس فیصد گراوٹ کی صورت میں ہنگامی حکمت عملی معلوم کی گئی۔
انٹرنیٹ مارکیٹنگ کے عہدے کو امیدوار سے معلوم کرنے کو کہا گیا کہ اگر ایک روسی غنڈہ آپ کو اغوا کرلے، اپنی پستول کے چیمبر میں دو گولیاں داخل کرے، چیمبر کو گھمائے اور کلک کرے مگر آپ کو گولی نہ لگے تو بتائیں کہ اگلی بار چیمبر چلا کے ٹریگر دبانے کی صورت میں گولی لگنے کا کتنا امکان موجود ہے۔
میڈیا سالیوشن اینالسٹ سے معلوم کیا گیا کہ انہیں اپنی سی وی میں سب سے کم فخر کس چیز پر ہے۔ یہ بھی بتائیں کہ فیس بک پر موجود تمام ڈیٹا تک آپ کی رسائی ہو تو آپ اس سے کیا کریں گے۔
اگر آپ کے پاس سو کریڈٹ کارڈز کے نمبر ہوں اور تمام معلومات ہوں تو آپ چوبیس گھنٹے کے اندر کیسے زیادہ سے زیادہ دولت کمائیں گے؟
ایک فیک پروفائل کو آپ کیسے جانچیں گے؟ کیا آپ کے خیال میں فیس بک کو چائنہ میں ہونا چاہئے؟ جیسے سوالات بھی ان انٹرویوز کا حصہ ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…