منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک کا اہم فیچر ہیری پوٹر سیریز سے متاثر

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک )سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اب وڈیوز کے معاملے میں گوگل کے یوٹیوب کو شکست دینے کے قریب پہنچ چکی ہے۔فیس بک کے ڈیٹا کے مطابق اس کے صارفین روزانہ سماجی رابطے کی اس سائٹ پر 4 ارب وڈیوز دیکھ رہے ہیں حالانکہ ستمبر 2014 میں یہ تعداد صرف ایک ارب تھی۔اور اس زبردست اضافے کے لیے جو اہم فیچرفیس بک کی جانب سے استعمال کیا جا رہاہے وہ درحقیقت ہیری پوٹر سیریز سے متاثر ہے۔یہ دلچسپ انکشاف فیس بک کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس نے کیا۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری ٹیم کو صارفین کی جانب سے وڈیوز پر کلک کرکے انہیں دیکھنے کے معاملے میں جدوجہد کا سامناتھا اور پھرایک دن ہمیں ہیری پوٹرسیریز میں دکھائے جانے والا اخباریاد آیا۔اس فلم کو دیکھنے والوں کو بھی یاد ہوگا کہ اس اخبار میں تصاویر کس طرح حرکت کرتی تھیں جو کہ کسی روایتی تصویر کی بجائے وڈیو ہی محسوس ہوتی تھیں۔فیس بک ٹیم نے اس سے متاثر ہوکر نیوزفیڈ پرایک نیا فیچر متعارف کرایا جسے آٹو پلے کا نام دیا گیا جس کے تحت وڈیوز اس وقت متحرک ہوجاتی ہیں جب آپ اسکرول کرتے ہوئے ان کے سامنے رکتے ہیں۔دسمبر 2013 میں آٹو پلے کوفیس بک نیوز فیڈ کا حصہ بنایا گیا اور اسکے بعد وڈیوز کے ویوز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور اب وہ یوٹیوب کے لیے حقیقی خطرہ بن چکا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…