لند ن (نیوزڈیسک )یہ موبائل ایسے ممالک کیلئے تیار کیا گیا ہےجہاں بجلی کا بحران ہے تاہم اسے بیک اپ فون کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ موبائل ایسے ممالک کیلئے تیار کیا گیا ہےجہاں بجلی کا بحران ہے تاہم اسے بیک اپ فون کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اگر تو آپ اپنے اسمارٹ فون کو ہر شب چارج کرنے سے بیزار ہوچکے ہیں اور آپ کو سینکڑوں فیچر کی بجائے صرف فون کال کرنے سے ہی مطلب ہے تو مائیکروسافٹ نے آپ کے لیے اپنا نیا موبائل پیش کردیا ہے۔جی ہاں مائیکروسافٹ نے نوکیا 105 ہینڈ سیٹ متعارف کرا دیا ہے جس کی قیمت صرف 20 ڈالرز یا پاکستانی 2 ہزار روپے سے کچھ زیادہ ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کی بیٹری صرف ایک بار چارج کرنے پر 35 دن تک چل سکتی ہے۔یہ موبائل ایسے ممالک کے لیے تیار کیا گیا ہے جہاں بجلی کا بحران ہے تاہم اسے بیک اپ فون کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ نوکیا 105 اپنے اسی نام کے پیشرو کے مقابلے میں زیادہ بہتر فیچرز کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔اس موبائل میں آڈیو کو بڑھا دیا گیا ہے جس سے آواز زیادہ شفاف سنائی دیتی ہے جبکہ آپ دیر تک بھی بات کرسکتے ہیں کیونکہ اس پر لگاتار 15 گھنٹے تک بات کی جاسکتی ہے۔فون بک کی گنجائش کو بھی بڑھایا گیا ہے اور اب صارفین اس میں 2 ہزار نمبرز محفوظ کرسکیں گے۔یہ مائیکرسافٹ کا اب تک کا سب سے سستا موبائل فون ہے جس کی ایل سی ڈی بھی رنگین ہے۔ایک خاص فیچر یہ ہے کہ یہ ڈوئل سم ورڑن میں بھی دستیاب ہوگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں