اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )بغیر ایندھن کے شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے سولر امپلس کے ایک پر کو معمولی نقصان پہنچا ہے جب خراب موسم کے باعث اس کو جاپان میں اترنا پڑا۔
سولر امپلس کو پیر کے روز بحرالکاہل کو عبور کرنے کی کوشش کو ترک کرنا پڑا تھا۔اگرچہ سولر امپلس باآسانی جاپان کے ایئر پورٹ پر اتر گیا لیکن تیز ہواو¿ں کی وجہ سے اس کے ایک پر کو معمولی نقصان پہنچا۔سولر امپلس کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پر کی مرمت کی جا سکتی ہے اور جہاز اپنا سفر جاری رکھے گا۔سولر امپلس کی ٹیم کے ایم ممبر آندرے بورش برگ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’سولر امپلس کے ایک پر کو معمولی نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔‘یاد رہے کہ خراب موسم نے طیارے سولر امپلس کو اتارنے کے لیے جاپان جانے پر مجبور کردیا۔اس ایک سیٹ والے طیارے کے پائلٹ فضا میں 36 گھنٹے تک پرواز کرتے رہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق چین سے امریکی ریاست ہوائی کے اس سفر میں وہ چھ دنوں تک پرواز کرنے والے تھے۔اب سولر امپلس کی ٹیم جاپان میں موسم کے اچھے ہونے اور صاف آسمان کا انتظار کرے گی تاکہ پھر سے بحرالکاہل کو عبور کرنے کی کوشش کی جائے۔موناکو میں کنٹرول روم سے اس طیارے کی پرواز پر نظر رکھنے والے پائلٹ برٹرینڈ پیکارڈ نے کہا تھا ’ہم لوگ احمق جانباز نہیں بلکہ ایکسپلورر ہیں۔ اور ہمارے لیے ہمارا تحفظ ہماری ترجیحات میں پہلے مقام پر ہے۔ طیارے کے ساتھ سب کچھ درست ہے لیکن موسم اس کے مطابق نہیں ہے۔ ہم ناگویا میں اتریں گے اور بہتر حالات کا انتظار کریں گے۔‘دونوں پائلٹ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھتے ہیں بائیں برٹرینڈ ہیں تو دائیں لمبے قد کے آندرے بورشبرگ ہیںبغیر ایندھن کے شمشی قوت سے چلنے والا طیارہ سولر امپلس سنیچر کو بحرالکاہل کو عبور کرنے کے لیے روانہ ہوا تھا اور اسے سوئٹزلینڈ کے پائلٹ آندرے بورشبرگ چین سے امریکی ریاست ہوائی لے جا رہے تھے۔تجرباتی طیارہ جس کے پر کی لمبائی جمبو جیٹ سے زیادہ ہے لیکن اس کا وزن صرف ایک موٹر کار سے قدرے زیادہ ہے مقامی وقت کے مطابق چین کے شہر نانجینگ سے شب کے بعد دو بجکر 39 منٹ پر روانہ ہوا۔اس پراجیکٹ کا مقصد اس طیارے کے ذریعے پوری دنیا کا چکر لگانا ہے جبکہ ابھی یہ سنگل سیٹڈ پروپیلر کے ذریعے چلنے والا طیارہ اپنے ساتویں مرحلے میں ہے۔مکمل طور پر شمسی توانائی پر چلنے والے اس طیارے کے سفر کا آغاز مارچ میں ابوظہبی سے ہوا تھا لیکن ایک ماہ تک چین کے ساحل پر اسے موسم کے مناسب ہونے کے لیے انتظار کرنا پڑا۔اس سولر امپلس نامی جہاز کو نہ صرف موافق ہوا کی ضرورت ہے بلکہ اسے صاف موسم کی بھی ضرورت ہوگی تاکہ اس کے پروں پر لگے 17 ہزار سیلز اپنی بہترین کارکردگی دے سکیں۔
طیارے سولر امپلس کے ایک پر کو معمولی نقصان
4
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں