شنگھائی(نیوزڈیسک) دو برقی موٹرز کے ساتھ یہ گاڑی صرف 4 سیکنڈ کے اندر صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے جبکہ اس کی سب سے زیادہ رفتار 155 میل فی گھنٹہ ہے اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کو چلانے کے لیے آپ کو زحمت کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ خود ڈرائیو کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔جی ہاں یہ ہے کہ دنیا کی پہلی خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والے سپرکار جسے اوڈی نے شنگھائی میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران متعارف کرایا۔اوڈی کی اس نئی الیکٹرک سپرکار کو آر ایٹ ای ٹرون کا نام دیا گیا ہے اور یہ لیزر اسکینرز، ویڈیو کیمروں، ریڈار اور الٹرا سونک سنسرز سے لیس ہونے کی بدولت اپنے ارگرد کی تفصیلی تصویر حاصل کرکے ٹریفک میں آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرتی ہے۔اگرچہ خود ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں کی تیاری کئی کمپنیاں کررہی ہیں تاہم اوڈی نے اس حوالے سے اب تک کی سب سے تیزرفتاری کار تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی گاڑی میں دو بیٹریوں کی طاقت والی موٹرز لگی ہیں جو 456 ہارس پاور کی رفتار فراہم کرتی ہیں جس سے صرف 4 سیکنڈ کے اندر گاڑی کی رفتار کو 62 میل فی گھنٹہ تک پہنچایا اسکتا ہے۔اوڈی کاکہنا ہے کہ ایک ہائی ٹیک موبائل لیبارٹری میںگاڑی کی آزمائش کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیںبتائی گئیں۔یہ گاڑی چار ہونے کے بعد 279 میل تک کا سفر کرسکتی ہے جس کے بعد اسے ایک بار پھر چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے 2 گھنٹے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں