لاہور (نیوزڈیسک) ایک پاکستانی ریسرچ سائنسدان ڈاکٹر آصف مشتاق (پی ایچ ڈی ) جو اس وقت نارویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شعبہ ریاضی میں بطور ریسرچ سائنسدان اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔انہیں ہانگ کانگ میں منعقدہ بین الاقوامی ملٹی نیشنل کانفرنس برائے انجینئرز و کمپیوٹرسائنسدان میں ان کی بہترین تحقیق پر جس کا موضوع”سائنٹفک کمپیوٹنگ ہوم سپائی تھا۔ اس تحقیق پر انہیں سرٹیفکیٹ آف میرٹ سے نوازا گیا ہے جو کہ پاکستان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر آصف مشتاق پوسٹ ڈاکٹرل کی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں اس سے پہلے وہ ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں