جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

برقی توانائی سے مزاج کو خوشگوار کرنے والا ہیڈ بینڈ تیار

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن(نیوزڈیسک )کبھی کبھی آپ کے مزاج جب انتہائی بگڑ جاتے ہیں تو اسے بہتر بنانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ماہرین نے اب اس کام کو آسان کرنے کے لیے سر پر پہننے والا ایسا بینڈ تیار کیا ہے جو دماغ میں برقی سگنلز کی بوچھاڑ سے آپ کے مزاج کو بہتر بناسکتا ہے۔امریکی کمپنی کی جانب سے تیارکردہ یہ بیلٹ گردن اور سر پر پہنا جاسکتا ہے اور جب بھی کسی کا موڈ خراب ہو اور اسے اداسی آ گھیرے تو اس بینڈ کے ایک بٹن کو دبانے سے یہ آلہ خاص سگنل خارج کرتا ہے جو دماغ کو سکون پہنچاکر توانائی بڑھاتے ہیں۔ماہرین نے ابتدائی طور پر 82 رضاکاروں پر 14 منٹ کے لیے اس ہیڈ بینڈ کو آزمایا جو کیمیائی نیوروسنگلنگ کے عمل کے ذریعے اعصاب کو پرسکون بناتا ہے اس تجربے کے بعد97 فی صد افراد نے بقیہ تمام طریقوں کے مقابلے میں اس ایجاد کو بہت مو¿ثر پایا ہے۔بینڈ کو ڈیزائن کرنے والے انجینئر کا کہنا ہے کہ ہم دن میں کئی مرتبہ اداسی، تناو¿ اور چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتے ہیں اور اسے دورکرنے کے لیے یہ ایجاد وہی اثر دکھاتی ہے جو کافی، چائے یا کسی اور سکون ا?ور مشروب سے ہوتا ہے جب کہ بینڈ ذہن پر جو اثرات مرتب کرتا ہے وہ 30 منٹ سے کئی گھنٹے تک رہ سکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے یہ بینڈ 5 سے 20 منٹ تک کے دورانیے میں دماغی تناو¿ کو دور کرتا ہے، اس کی تیاری میں 3 سال سے زائد کا عرصہ لگا اور اس کی قیمت 300 امریکی ڈالر (30,000 پاکستانی روپے) ہے جب کہ اس میں نصب نظام کھوپڑی کے اندر بجلی کے ہلکے جھماکے بھیجتا ہے جو دماغی اعصاب کو سرگرم کرتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…