لاس اینجلس(نیوزڈیسک )فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ معروف عرب مو¿رخ ابن خلدون کی کتاب کا مطالعہ کررہے ہیں۔’مقدمہ‘ کے زیرعنوان یہ کتاب ابن خلدون کی بہترین کتاب سمجھی جاتی ہے۔ اسے 1377ء میں عالمگیر تاریخ کے ابتدائی نکتہ نظر کے تحت تحریر کیا گیا تھا۔ابن خلدون کو جدید عمرانیات، تاریخ نویسی اور معاشیات کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔مارک زکربرگ نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا ہے ”مقدمہ” ابن خلدون ایک سال کے لیے میرے زیرِ مطالعہ رہے گی۔ یہ عالمی تاریخ ہے، جسے بارہویں صدی کے ایک دانشور نے تحریر کیا ہے۔ اس کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ معاشرہ اور ثقافت کیسے آگے بڑھتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں شہروں کی تخلیق، سیاست، تجارت اور سائنس کے موضوعات بھی شامل ہیں۔“انہوں نے لکھا ہے کہ ”اس وقت جن چیزوں پر یقین کیا جاتا تھا، ان میں سے بہت کچھ سات سو برسوں کی ترقی کے بعد اب رد کردیا گیا ہے۔ تاہم پھر بھی یہ کتاب اس وقت دنیا کے مجموعی نکتہ نظر کو سمجھنے کے لیے کافی دلچسپ ہے۔ “