سیول(نیوز ڈیسک)ٹیکنالوجی بلاگ Sam Mobile نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی کوریائی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ ایک ایسا فون تیار کررہی ہے کہ جو دو سکرینوں سے لیس ہوگا اور اسے کاغذ کی طرح فولڈ بھی کیا جا سکے گا۔
بلاگ کے مطابق اس موبائل فون کا منصوبہ ابھی مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا ہے اور اسے پراجیکٹ ویلی یا پراجیکٹ وی کا نام دیا گیا ہے۔ دو سکرینوں اور فولڈ ہونے والا موبائل فون ابھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ واضح نہیں کہ کمپنی کب تک اسے شائقین کے سامنے لائے گی۔ اس سے پہلے سام سنگ کی طرف سے یہ عندیہ دیا جاچکا ہے کہ اس کا مکمل طور پر فولڈ ہونے والا موبائل فون 2016ئ تک سامنے آسکتا ہے۔ سام سنگ اس سے پہلے خمدار سکرین والے فون گلیکسی راﺅنڈ، گلیکسی نوٹ ایج اور گلیکسی S6 ایج متعارف کرواچکی ہے تاہم ڈبل سکرین جسے فولڈ بھی کیا جاسکے ایک منفرد اور چیلنج سے بھرپور پراجیکٹ ہے جس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔
سام سنگ اب ایک ایسا موبائل بنا رہا ہے،کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جا ئیں گے
3
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں