جہاز کی کھڑکیوں میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟دلچپ وجہ جانئے

3  جون‬‮  2015

لندن(نیوزڈیسک)اگر آپ نے کبھی جہاز میں سفر کیا ہو اور آپ کھڑکی کی جانب بیٹھے ہوں تو آپ کو کھڑکی کی تہہ میں شیشے میں ایک ننھا سا سوراخ نظر آئے گا۔لیکن اس سوراخ کا مقصد کسی عام مسافر کو کم ہی معلوم ہوتا ہے۔ایک ماہر پائلٹ نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ سوراخ انتہائی اہم چیز ہے جو کہ جہاز کے اندر ہوا کے دباﺅ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہر پائلٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کھڑکی کو بغور دیکھیں تو اس میں آپ کو تین شیشوں کی تہیں نظر آئیں گی جبکہ درمیان والے شیشے میں ایک ننھا سے سوراخ دیکھنے کو ملے گا۔جب جہاز پرواز بھرتا ہے تو جہاز کے باہر ہوا کا دباﺅتیزی سے کم ہوتا ہے اور ایسا ہی جہاز کے اندر بھی ہوتا ہے لیکن جہاز کا سسٹم اس دباﺅ کو اس حد تک رکھتا ہے کہ مسافروں کو بالکل بھی دقت پیش نہ آئے اور وہ بآسانی سانس لے سکیں۔یعنی جہاز کے اندر اور باہر ہوا کے دباﺅ میں بہت فرق ہوگا۔اگر بدقسمتی سے باہر والا شیشہ کام کرنا چھوڑ دے تو جہاز کے اندر ہوا کا پریشر خراب ہوسکتا ہے لیکن اس سوراخ کی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا۔ماہر پائلٹ کا کہنا ہے کہ ایسا ہونے کا بہت کم چانس ہے کہ باہر والا شیشہ کام کرنا چھوڑدے لیکن ایسی صورت میں درمیان والے شیشے میں موجود سوراخ اپنا کام شروع کردیتا ہے اور باہر کی ہوا آہستہ آہستہ جہاز میں داخل ہوتی ہے لیکن یہ خطرناک نہیں ہوتا اور جہاز کا سسٹم بآسانی اس دباﺅ کو کنٹرول کرلیتا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…