جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

مستقبل کے وہ پیشے جن میں صرف روبورٹس ۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) روباٹس اور ٹینالوجی کی دنیا میں بہت تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور اس نے انسان کی زندگی کو کافی آسان بنانا شروع کردیا ہے۔لیکن اس کی وجہ سے کچھ نوکریاں ختم ہوچکی ہیں اور آنے والے سالوں میں کئی پیشے ختم بھی ہوجائیں گے۔آئیے آپ کو چند ایسی نوکریوں اور پیشوں کے بارے میں بتائیں جو روبوٹس کی وجہ سے ختم ہوسکتے ہیں۔اگر آپ کا پیشہ ان میں سے کسی ایک میں شامل ہے تو فوراًسے پہلے اپنا پیشہ تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کرلیں تا کہ مستقبل میں بے روزگاری سے بچا جاسکے۔
الیکٹرانک اور الیکٹریکل اسمبلرز
اس بات کا .1 95فیصد امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں اس پیشے میں روبوٹس کام کریں گے۔موجودہ دور میں بھی بہت حد تک یہ کام روبوٹس سے لیا جانے لگا لیکن مستقبل میں اس کام کا بہت ہی زیادہ انحصار روبوٹس پر ہوگا۔
ڈاک کا نظام
پاکستان میں کافی حد تک ڈاک کے نظام کی جگہ ای میل اور دیگر جدید آلات نے لے لی ہے جبکہ مغربی ممالک میں بھی صورتحال زیادہ مختلف نہیں۔آنے والے دنوں.4 95فیصدامکان ظاہرکیا جارہاکہ یہ پیشہ بھی انسانوں کے لئے ختم ہوجائے گا۔
جیولری اور قیمتی پتھر کا کام کرنے والے لوگ
مستقبل میں روبوٹس جیولری کا اعلیٰ اور مشکل ترین کام کرنے کے اہل ہوجائیں گے اور95.5 فیصد امکان ہے کہ اس پیشے سے منسلک لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔
ریسٹورنٹ کے باورچی
اس بات کا امکان ہے کہ اس پیشے کو بھی روبوٹس کنٹرول کریں گے اور96.3فیصد امکان ہے کہ یہ پیشہ بھی ختم ہوجائے گا۔
پالش اور رگڑنے والا کام
وہ لوگ جو پالش کرنے اور رگڑنے کے کام سے منسلک ان کے بےروزگار ہونے کے 97فیصد امکانات موجود ہیں۔
کیشئر
ایک امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 2016ئ تک اس کے تمام کیشئر کی جگہ روبوٹس لے لیں گے۔اگر ایک کمپنی ایسا کرچکی ہے تو آنے والے دنوں میں اس پیشہ کے بارے میں آپ خود سوچ سکتے ہیں کہ اس منسلک رہنا اچھی بات ہے یا نہیں۔
بک کیپر
کئی مشہور امریکی کمپنیوں جیسے ویرائی زن،گیم سپاٹ وغیرہ نے اپنے تمام ریکارڈ سافٹ وئیر کے ذریعے رکھنے شروع کردئیے ہیں جس کی وجہ سے بک کیپنگ کا شعبہ تقریباًختم ہوچکا ہے لہذاآنے والے دنوں میں یہ پیشہ بھی اب کوئی اچھا معلوم نہیں ہوتا۔
لیگل سیکریٹریز
ٹیکنالوجی کی وجہ سے اب مالکان خود اپنی میٹنگز متعین کرسکتے ہیں لہذا انسانوں کے لئے اس پیشے کے ختم ہونے کے 97.6فیصدا مکانات موجود ہیں۔
ڈرائیورز
کچھ کمپنیوں بشمول گوگل نے بغیر ڈرائیورکے گاڑی کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور مستقبل میں 97.8فیصد امکان ہے کہ یہ پیشہ بھی ختم ہوجائے گا۔
کریڈٹ تجزیہ کار
سافٹ وئیر کی بدولت بہت اچھے معاشی تجزیے سامنے آرہے ہیں اور 97.9فیصدخیال ہے کہ یہ پیشہ بھی ختم ہوجائے گا۔
پیکنگ وغیرہ آپریٹر
اس بات کے 98فیصد امکانات ہیں کہ یہ پیشہ ختم ہوجائے گا اور انسانوں کی جگہ روبوٹس یہ کام بآسانی کر سکیں گے۔
ایمپائر اور ریفری
کرکٹ ،ٹینس اور دیگر کھیلوں میں پہلے ہی روبوٹ اور سافٹ وئیرز کی مدد لی جاتی ہے لہذا یہ شعبہ بھی خاص محفوظ نہیں اور 98.3فیصد امکانات موجود ہیں کہ یہ شعبہ بھی انسانوں کے لئے نہیں رہے گا۔
قرضہ دینے والے افسران
اس بات کے 98.4فیصد امکانات ہیں کہ اس شعبے میں بھی روبوٹس اور سافٹ وئیر کی حکومت ہوگی۔بلوم برگ نے ایک کمپنی کے بارے میں بھی بتایا ہے جس میں لون آفیسرز کی جگہ ایک سافٹ وئیر نے لے لی ہے۔
ٹائم ڈیوائس اسمبلرز
ایسے لوگ جو ٹائم ڈیوائس اسمبلرز سے منسلک ہیں ان کے لئے بری خبر ہے کہ اس بات کے 98.5فیصد امکانات ہیں کہ اس شعبہ میں ان کے لئے جگہ نہیں رہے گی۔
ٹیکس کاغذات کی تیاری
ٹیکس کاغذات کی تیاری سے منسلک افراد کو فوراًسے پہلے نئی نوکری ڈھونڈ لینی چاہیے کہ 98.7فیصد امکانات ہیں کہ یہ شعبہ ختم ہوجائے گا۔
ٹیلی مارکیٹنگ
آپ کو اکثر ایسی کالز موصول ہوتی ہیں جس میں دوسری جانب کسی کمپنی کا اشتہارچل رہا ہوتا ہے یا موبائل بینکنگ اور ٹیلی فون ہیلپ لائن پر کمپیوٹر یا ٹیپ کے ذریعے ہی تمام معلومات مل جاتی ہیںیعنی یہ شعبہ قابل اعتماد نہیں رہا اور 99فیصد امکانات ہیں کہ اس شعبے میں انسانوں کے لئے دروازے بند ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…