ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکسٹی نامی ویب سائٹ جو میسجز کےلئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )اکثر اوقات ہمیں دوستوں کی طرف سے ایسے ٹیکسٹ میسج موصول ہوتے ہیں جن کا کوئی جواب ہم سے نہیں بن پاتا، ہم سوچتے رہ جاتے ہیں کہ ان کے میسج کا کیا جواب دیں۔ایسے میں اگر کوئی اجنبی آپ سے کہے کہ جناب میں آپ کی طرف سے آپ کے اس دوست کے میسج کا جواب دیتا ہوں، تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟جی ہاں! اب ٹیکسٹی (Textie) نامی ایک ویب سائٹ نے اس ایسے میسجز کا سامنا کرنے والوں کی مشکل آسان کر دی ہے۔ بس آپ کو اتنا کرنا ہے کہ جس میسج کا جواب آپ کی سمجھ میں نہ آ رہا ہو اسے اس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔ ویب سائٹ اپنے صارفین سے آپ کے میسج کا جواب طلب کرے گی۔ صارفین کی طرف سے دیئے گئے جوابات میں سے دیگر ویب سائٹ اراکین ووٹ کے ذریعے سب سے زیادہ موزوں جواب منتخب کریں گے اور وہ آپ کو بھیج دیاجائے گا۔ اس طرح آپ وہ جواب اپنے دوست کو بھیج کر اس مشکل سے نجات پا سکتے ہیں۔ویب سائٹ کے خالق کیم سنکلیئر نے برطانوی جریدے ڈیلی ڈاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ویب سائٹ کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو بعض میسجز کا جواب دینے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔لیکن ویب سائٹ سے جواب طلب کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص فوری جواب چاہتا ہے تو اسے ویب سائٹ کو 0.99ڈالر ادا کرنے ہوں گے، اس طرح ویب سائٹ اس کے سوال کو فہرست میں سب سے اوپر رکھے گی اور اس کا جواب سب سے پہلے موصول ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…