اسلام آباد (نیوزڈیسک ) گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کی معروف جینز تیار کرنے والی کمپنی لیوی اسٹراس کے ساتھ ٹچ اسکرین صلاحتی کے حامل ایک خصوصی کپڑے کی تیاری پر کام کررہا ہے۔ انٹرنیٹ کی اس عظیم الجثّہ کمپنی نے اپنی سالانہ ترقیاتی کانفرنس کے موقع پر اپنے اس پروجیکٹ کا انکشاف کیا جسے اس نے پروجیکٹ جیکوارڈ کا نام دیا ہے، اور جس کی تیاری کے لیے لیوی اسٹراس اس کا پہلا پارٹنر ہے۔ ایک فرانسیسی جس نے ایک قسم کی لوم ایجاد کی تھی، کے نام سے منسوب کرنے کے بعد پروجیکٹ جیکوارڈ کو گوگل کی ایک ٹیم ایڈوانس ٹیکنالوجی اینڈ پروجیکٹ کے حوالے کیا گیا، جس نے گوگل لیب میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار جیسے بڑے وڑن کی اختراعات تیار کی ہیں۔ یہ کپڑا لچکدار ہے اور اس کو دھویا جاسکتا ہے۔ اس کپڑے کا لباس بنا کر پہنا جائے، فرنیچر پر رکھا جائے یا بطور کارپٹ کے استعمال کیا جائے، یہ کمپیوٹر کی ٹچ اسکرین کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس کے ذریعے نشر ہونے والے سنگنلز کو اسمارٹ فونز یا دوسری ڈیوائسز کو بھیجا جاسکتا ہے۔ اور اس کے ذریعے فون کالز وصول کی جاسکتی ہیں اور میسیجز بھیجے جاسکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں