منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چین نے چاند کے تاریک حصے کے راز افشا کرنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک ) امریکا، روس اور چین کے خلائی مشن اپنے قدم رکھ چکے ہیں تاہم چاند کا جو حصہ زمین سے ہمیں نظر نہیں آتا اور تاریک رہتا ہے اس پر آج تک کوئی خلائی مشن نہیں پہنچ سکا لیکن اب چین نے اس تاریک حصے کے راز کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے خلائی شٹل چاند پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین 2020 تک چاند کے تاریک حصے پر خلائی مشن بھیجے گا جو دنیا کا پہلا مشن ہوگا اور چاند کے اس تاریک حصے پر لینڈ کرے گا۔ چین کے چاند مشن کے چیف انجینئر وو ویرن نے پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشن کو ”چینج 4“ اسپیس کرافٹ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ اس سائٹ کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کہ اس سے قبل دنیا میں کوئی بھی خلائی مشن یہاں تک نہیں پہنچا جب کہ اس جگہ لینڈ کرنا انتہائی مشکل اور چیلنجنگ ہے جب کہ آئندہ چاند کے اس سے بھی دور سائٹ پر مشن بھیجنےکا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔اس سے قبل زمین سے نہ نظر آنے والے اس حصے پر کئی تحقیقاتی روورز تو بھیجے گئے لیکن کسی نے اس کی سطح پر لینڈ نہیں کیا تاہم چین دسمبر 2013 میں ”چینج 3“ نامی مشن کے ذریعے چاند پر کامیابی سے قدم رکھ کر امریکا اور روس کے بعد دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جب کہ یہ مشن اب بھی چاند کی سطح پر کام کر رہا ہے اور وہاں سے قیمتی معلومات فراہم کر رہا ہے۔
چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق چین اپنے چاند مشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز 2017 میں چینج 5 اسپیس کرافٹ سے کرے گا جس کے تحت یہ اسپیس کرافٹ چاند کی سطح پر اترنے کے بعد وہاں پر موجود چٹانوں کے نمونے حاصل کر کے واپس زمین کی سطح پر بھی پہنچے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…