اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جنوبی کوریا نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے سمارٹ فونز کے لئے ایسی ایپ بناڈالی جس کے ذریعے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں پر نظر رکھی جاسکے گی۔ ایپلی کیشنز کا مقصد انٹرنیٹ پر فحش مواد کا پھیلاﺅ روکنا ہے اور ساتھ اس سے نوجوانوں کے سمارٹ فونز کی نگرانی بھی کی جاسکے گی۔ حکومت کی طرف سے والدین کو اپنے موبائل فونز میں یہ ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے جن سے والدین معلوم کر سکتے ہیں کہ ان کے بچے کتنی دیر تک سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں، وہ کون کون سی ایپلی کیشن استعمال کر رہے ہیں اور کس ویب سائٹ پر جا رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے بنائی کی چند ایپلی کیشنز والدین کو ان کے بچوں کی لوکیشن کے بارے میں آگاہ رکھیں گی اورجب بچہ انٹرنیٹ پر چند مخصوص الفاظ مثلاً خودکشی اور حاملہ ہوناوغیرہ سے سرچ کرے گاتو یہ ایپلی کیشنز والدین کو فوری طور پر الرٹ میسج بھیجیں گی،بچوں کوکسی اور سے ان الفاظ پر مبنی میسج آنے کی صورت میں بھی والدین کو آگاہی ملتی رہے ہیں۔گزشتہ ماہ جنوبی کوریا کے ”کوریا کمیونیکیشن کمیشن نے ٹیلی کام کمپنیوں اور والدین کو طلب کیااور انہیں یہ ایپلی کیشنز استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ سکولوں کی طرف سے بھی والدین کو یہ سافٹ ویئر استعمال کرنے کے لیے خط لکھے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھئے:چین : دس ہزار سال قدیم انٹارکٹیکا کا برفانی ٹکڑا آئندہ 5 برس میں ختم ہوجائے گا، ناسا