اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سویڈش سائنسدانوں نے کہا کہ سٹم سیل (خلیہ ) کی مدد سے پارکنسن (اعصابی بیماری ) سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کاعلاج ممکن ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ چوہوں پ رکی گئی تحقیق سے اس بیماری کے علاج میں ایک بڑی پیش وفت ہوئی ہے ۔ اعصابی بیماری سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کا کوئی علاج نہیں لیکن دو اور دماغ کی مشق سے اس کی تشخیص ضرور کی جاسکتی ہے ۔ پار کنسن بیماری دماغ میں ان اعصابی خلیوں کی کمی کے باعث لاحق ہوتی ہے جو کہ انسانی موڈ اور حرکات کنٹرول کر تے ہیں ۔پارکنسن کا علاج ڈھونڈ نے کے لیے اسٹم سیلز خلیے کو انجکشن کی مدد سے چوہوں کے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کا خاتمہ ہو گیا ۔تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ کاانسانوں کے مطابق اس کے بعد پار کنسن (اعصابی بیماری ) سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کا خاتمہ ہو گیا ۔ تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ انسانوں پر اس تحقیق کے تجربے میں ابھی وقت لگے گا کیونکہ اس تجربے کے لیے در کار اسٹم سیلز (خلیے ) 2017 تک ہی تیار ہو سکیں گے ۔ پارنکسن یوکے کا کہنا ہے کہ یہ اس بیماری کے خاتمے کی طرف ایک پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے تنظیم کے ڈائرکٹر ارتھر راچ کا کہنا ہے کہ اس اہم تحقیق سے ہمیں یہ سمجھنے میں آسانی ہو کہ پار کنسن (اعصابی بیماری ) کے علاج میں سٹم سیلز (خلیے ) کس قدر کردار ادا کر سکتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں