اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اگر تو آپ واٹس ایپ نامی اپلیکشن استعمال کرنے کے عادی ہیں تو بہت جلد آپ کو اس میں بہت بڑی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔جی ہاں واٹس ایپ جس کے دنیا بھر میں لگ بھگ 80 کروڑ صارفین ہیں، بہت جلد کاروباری اداروں کے لیے اپنے پیغامات لوگوں پر برسانے کا ذریعہ بننے والا ہے۔درحقیقت واٹس ایپ کی ملکیت اس وقت فیس بک کے پاس ہے اور سماجی رابطے کی اس مقبول ترین ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ وہ کاروباری اداروں کو براہ راست واٹس ایپ کے ذریعے صارفین تک رابطہ کرنے کی اجازت دینے پر غور کررہی ہے۔فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو پہلے ہی موبائل میسجنگ اپلیکشن فیس بک میسنجر میں استعمال کیا جارہا ہے۔اب فیس بک نے واٹس ایپ کے ذریعے کاروباری پیغامات کی صورت میں آمدنی کمانے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔فیس بک کے چیف فنانشنل آفیسر ڈیوڈ واہینر نے تصدیق کی ہے کہ ہم اس حوالے سے غور کررہے ہیں کیونکہ اس سے اچھا کاروبار ملنے کی توقع ہے۔دوسری جانب واٹس ایپ کے بانیوں میں شامل جان کوم اور برائن ایکٹن نے اس ایپ میں اشتہاری مہم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی سروس کو اشتہاری کلیئرنگ ہا?س نہیں بنانا چاہتے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں