اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چھوٹے قد کے لوگ اکثر خود کو لمبے قد والوں سے کمتر سمجھتے ہیں اور قد بڑھانے کی فکر میں لگے رہتے ہیں لیکن یونیورسٹی آف ڈیبرسین ہنگری کی ایک تحقیق نے چھوٹے قد کا ایک ایسا فائدہ ڈھونڈ نکالا ہے کہ جو لمبے قد والوں کو احساس کمتری میں مبتلا کر سکتا ہے۔یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گزشتہ سال ایک تحقیق میں معلوم کیا کہ چھوٹے قد والے مرد بہتر جنسی صحت کے مالک ہوتے ہیں اور ان میں جنسی کارکردگی کی مقدار اور معیار لمبے قد والوں سے بہتر ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق 5 فٹ 7 انچ سے کم قد والے مردوں میں جنسی کارکردگی سب سے بہتر پائی گئی ہے۔ان مردوں میں طلاق کی شرح بھی لمبے قد والے مردوں سے نمایاں طور پر کم پائی گئی ہے، تحقیق کاروں کے مطابق اس کی وجہ چھوٹے قد والے مردوں کی بیگمات کا ازدواجی اطمینان ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدےSexual Medicine میں شائع کی گئی۔اسی طرح سائنسی جریدے New England Journal of Medicineکی ایک تحقیق کے مطابق چھوٹے قد والے لوگوں میں ہڈیاں ٹوٹنے کا خدشہ بھی کم پایا جاتا ہے، جبکہ ڈاکٹر جیفری کی 2013 کی تحقیق کے مطابق چھوٹے قد والے افراد میں کینسر کی شرح کم پائی جاتی ہے۔اس تحقیق کے مطابق قد میں ہر 10 انچ اضافے کے ساتھ کینسر کی شرح میں 17 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔