اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آئندہ چند ہفتے بعد آپ گوگل پر نہ صرف اپنی پسندیدہ مصنوعات سرچ کرسکیں گے بلکہ انہیں خرید بھی سکیں گے۔ؒایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ دنیائے انٹرنیٹ پر چھائے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے سرچ رزلٹس پر خریداری (buy) بٹن کا اضافہ کرنے والا ہے۔ اس بٹن کے ذریعے صارفین آن لائن خریداری کے لیے موجود اشیائ پر اس بٹن کو کلک کرکے انہیں خرید سکیں گے۔ یہ بٹن صارفین کو ایک اور گوگل پراڈکٹ پیج میں لے جائے گا جہاں وہ خریداری کرسکیں گے۔ یہ بٹن آزمائشی بنیادوں پر امریکا میں کچھ موبائل ڈیوائسز کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا۔ خیال رہے کہ گوگل نے دسمبر میں کہا تھا کہ وہ اپنے سرچ پیجز میں اس طرح کے بٹن کو متعارف کرانے کا سوچ رہا ہے۔ اس اقدام سے گوگل آن لائن اشیائ فروخت کرنے کے لیے بڑے اداروں کا بھرپور مقابلہ کرسکے گا اور ان کی اشتہاری آمدنی سے منافع کما سکے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں