بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

اپنا عارضی ای میل ایڈریس بنائیں

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے روزانہ ہی کہیں نہ کہیں سائن اپ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگر آپ اپنا اہم ای میل ایڈریس ہر جگہ دیتے رہیں تو میل باکس میں فالتو ای میلز کی بھرمار ہو جاتی ہیں۔ اکثر تو ایسی جگہوں پر اکاﺅنٹ بنانا پڑتا ہے جہاں صرف عارضی طور پر اکاﺅنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے کام کے بعد ہم اس ویب سائٹ کا رخ ہی نہیں کرتے، لیکن ان کی طرف سے ای میلز باقاعدگی سے آتی رہتی ہیں۔ ایسی عارضی جگہوں پر اکاﺅنٹ بنانے کے لیے ای میل ایڈریس بھی عارضی ہو تو کیا حرج ہے۔ عارضی ای میل ایڈریس بنانے کے لیے ”یوپ میل“ ایک بہترین سروس ہے:
www.yopmail. com/enلیکن ہم یہاں ذکر کریں گے Moakt کا، کیوںکہ یہاں عارضی ای میلز ایڈریس کے ساتھ ساتھ عارضی فون نمبرز بھی دست یاب ہیں۔ آج کل اکثر جگہوں پر فون نمبر کی تصدیق کرانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کسی چیٹ پروگرام کو استعمال کرنا چاہتے ہیں جس میں فون نمبر استعمال ہوتا ہو تو تصدیق کے لیے عارضی فون نمبر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزے دار بات یہ ہے کہ یہاں اکاﺅنٹ بنانے کا بھی کوئی جھنجٹ نہیں۔ بس اس ربط پر جائیے:www.moakt.comیہاں آپ moakt.com کے ڈومین پر اپنا عارضی ای میل ایڈریس جیسے کہ [email protected] بنا سکتے ہیں یا چاہیں تو نیچے موجود بٹن Get a Random Address کے بٹن پر کلک کریں اور ایک ریڈی میڈ ای میل ایڈریس فوری حاصل کریں۔یہ عارضی بنایا گیا ای میل ایڈریس 60 منٹ یعنی ایک گھنٹے تک زندہ رہتا ہے۔ اگر آپ کو مزید اس کی ضرورت رہے تو اس کے سامنے موجود Extend کے بٹن پر کلک کریں تو یہ دورانیہ فوراً ایک گھنٹہ مزید بڑھا دیا جائے گا۔یہاں یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ آپ کو کوئی الگ میل باکس نہیں فراہم کیا جائے گا، جہاں آپ کی ای میلز محفوظ رہیں بل کہ یہاں ساری ای میلز سامنے ہی موجود ہوتی ہیں۔آپ کو اپنی ای میل پر نظر رکھنی ہوتی ہے۔اس ویب سائٹ کا دل چسپ فیچر عارضی فون نمبرز فراہم کرنا ہے۔ ان نمبرز پر صرف ایس ایم ایس موصول کیے جا سکتے ہیں۔ ان کا یہ سسٹم بہت دل چسپ ہے۔ دراصل اس ویب سائٹ پر آٹھ مختلف نمبرز دیے گئے ہیں جن میں سے آپ جو چاہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ان نمبرز پر موصول ہونے والے ایس ایم ایس ان نمبرز کے سامنے جمع ہوتے رہتے ہیں۔ یہاں آپ جس نمبر کے چاہیں ایس ایم ایس دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ نے ان میں سے کوئی نمبر استعمال کیا ہے تو اس کا ایس ایم ایس بھی یہاں موجود ہو گا جس میں موجود ویری فکیشن کوڈ آپ نوٹ کر سکتے ہیں۔یقیناً آپ سمجھ چکے ہوں گے کہ یہاں پرائیویسی بالکل بھی نہیں ہے۔ اس لیے ان عارضی سروسز کو صرف عارضی کاموں کے لیے ہی استعمال کریں۔ اگر ا?پ نے کوئی اہم اکاو?نٹ بنانے کے لیے کوئی فون نمبر استعمال کر لیا تو کوئی بھی اس نمبر کو استعمال کرتے ہوئے آپ کا اکاﺅنٹ بہ آسانی ہیک بھی کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…