اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ترقی یافتہ ملکوں میں ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں نت نئی ایجادات ہو رہی ہیں ، پاکستان میں بھی جدید ٹیکنالوجی اور ایجادات کا فائدہ اٹھانے کیلئے ان کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح ٹیلی کمیونی کیشن کا شعبہ بھی تیزی سے اپنی انتہاﺅں کو چھوتا نظر آ رہا ہے ،ہر دن پہلے سے بہتر اور نیا ،دنیا بھر میں ماہرین ٹیلی کمیونی کیشن کے ہر ہر پہلو کو مزید آگے لےجانے میں مصروف ہیں، 3 جی اور 4جی نیٹ ورک نے رابطوں کو مزید ا?سان اور تیز تر کر دیا۔ٹیلی فون سے موبائل، موبائل سے انٹرنیٹ اور اب انٹرینٹ سے موبائل ایپس،یہ دنیا کی بڑھتی ہو ئی اس ترقی کانا م ہے ،جہاں نئی نئی ایجادات نے پہلے دنیا کو گلو بل ولیج بنا یا اور اب گلوبل ولیج سےبھی کچھ اور آگے۔ شعبہ ٹیلی کمیونی کیشن میں روز بروزبڑھتی ترقی اور نئی ایجادات دوریوں کو ختم کرنے میں مددگا ر ثابت ہورہی ہیں ،آج کوئی شخص کہیں بھی ہو ان ایجادات کی بدولت سب سے جڑا اور قریب تر ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں