جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چین کا چاند سے گیس برآمد کرنیکا منصوبہ

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چین اپنی معاشی سرگرمیوں کے ذریعے کرہ ارض پر توغالب آہی چکا ہے تاہم اب وہ چاند پر بھی اپنا قبضہ جمانے کے منصوبے بنا رہا ہے۔ دراصل چینی چاند سے ہیلیئم گیس درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس کیلئے سائنسدان ممکنہ طریقوں پر غور کررہے ہیں۔ یوں تو زمین پر بھی ہیلیئم گیس موجود ہے تاہم چاند کے مقابلے میں یہاں اس گیس کی مقدار بے حد کم ہے۔ ماہرین ارضیات کا اندازہ ہے کہ کرہ ارض میں کل پندرہ ٹن کے قریب ہیلیئم گیس موجود ہے جبکہ چاند پر یہ مقدار پچاس لاکھ ٹن تک ہوسکتی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ یہ گیس نیوکلیئر فیوڑن کیلئے بہترین ثابت ہوسکتی ہے تاہم اس کی مقدار کو حاصل کرنے پر آنے والے اخراجات کسی بھی ملک کو آسانی سے دیوالیہ کرسکتے ہیں۔ ہیلیئم گیس کی گرام پیداوار پر آنے والے اخراجات اس قدر زیادہ ہیں کہ یہ 1000ڈالر میں فروخت ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی فی میٹرک ٹن پیداوار پر 1ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا۔ یہی نہیں بلکہ چاند پر پائی جانے والی ہیلیئم زمین کی ہیلیئم سے ننانوے فیصد مختلف ہے۔ اس کے ایٹم میں دو پروٹون اور ایک نیوٹرون ہوتا ہے جبکہ زمین پر پائی جانے والی ہیلیئم کے ایٹم کی ساخت اس سے بے حد مختلف ہوتی ہے۔ چاند پر موجود ہیلیئم نیوکلیئر فیوڑن کیلئے زیادہ بہتر ہوسکتی ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس منصوبے پر غور کررہے ہیں کہ کسی طرح وہ چاند پر موجود ہیلیئم کو زمین پر لائیں۔ چاند پر موجود ہیلیئم سولر ونڈ کی وجہ سے چاند کی سطح کے اندر چھوٹے چھوٹے ذخائر کی صورت میں ہے۔ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد زیادہ جلدی مت کریں کیونکہ اس منصوبہ پر فوری طورپر کام ممکن نہیں ہے۔اس منصوبے پر کام شروع کرنے سے پہلے چین کو اس معاہدے پر بھی غور کرناہوگا جس پر وہ پہلے سے ہی دستخط کرچکا ہے اور جو کہ اسے اس منصوبے پر عمل درآمد سے روک سکتے ہیں۔ اس معاہدے کی رو سے دنیا بھر کے بیشتر ممالک کے بیچ یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ کرہ ارض سے باہر موجود تمام اجسام بشمول چاند و سورج کے کسی بھی قسم کا تحقیقاتی کام اس نیت سے ہونا چاہئے کہ اس سے پوری انسانیت کو فائدہ پہنچے۔ کوئی بھی ملک زمین سے باہر کسی بھی قسم کا تحقیقی کام خالصتاًاپنے فائدے کیلئے نہیں کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…