اسلام آباد (نیو ز ڈیسک ) جرمنی کے شہر میونخ میں ایک ایسا تھری ڈی پنٹر تیار کیا گیا ہے جو مزے مزے کے کھانے پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.سلائی مشین کی طرح دکھنے والا پلگ اینڈ پلے طرز کا یہ تھری ڈی فوڈ پرنٹگ سسٹم بو کو سینی کہلا تا ہے یہ ایک پیسٹری بیگ کی طرح کام کرتا ہے جو اپنی سرنج جیسی کارٹیج سے تہہ در تہہ کھانے کی چیزوں کوآپ کی پلیٹ پرجماتا ہے ان کارٹیجز کھانے پینے کا لوازمات پہلے سے موجود ہوتے ہیں جن میں کوکیز کا خمیر،کیریمل،حلوائے بادام، پنیر، برف، مکھن شامل ہیں۔پریشان ہونے کی ضررورت نہیں آپ کو اس پرنٹر سے کام لینے کے لیے مطلوبہ کھانوں کا تھری ڈی ماڈل بنانے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ پینٹ نامی کمپیوٹر پروگرام کی طرح اس پر اپنی من پسند غذا کا کی تصویرسادہ طریقے سے بنا کرپرنٹ کرسکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں