جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ماہرین نے چپٹے کیمرہ لینس تیار کرلئے

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈنبرا(نیوزڈیسک) جس طرح آج سمارٹ فونز کو رول بنا کے جیب میں ڈالنا یا بٹوے میں رکھ لینا خواب دکھائی دیتا ہے، کم وبیش چند برس پہلے تک کیمرہ لینس کے چپٹے ہونے کا تصور بھی ایسے ہی تھا تاہم اب ماہرین لینس کی ساخت کو کامیابی سے تبدیل کرچکے ہیں۔ کیمرہ لینس کا چپٹا ہونا کسی عام آدمی کیلئے زیادہ فرق کی بات نہیں تاہم ایک ماہر فوٹوگرافر ہی لینس کے چپٹا ہونے کی اہمیت کو سمجھ سکتا ہے، اس کی وجہ سے تصاویر کو اب مزید شفاف اور واضح بنانے میں مدد ملے گی۔ ماہرین چپٹے لینس کی تیاری کے لئے طویل عرصے سے کوشش کررہے تھے۔ اس سلسلے میں بڑی کامیابی 2012میں اس وقت ملی تھی جب ہارورڈ یونیورسٹی کے فزیسٹ اور انجینیئر فریڈریکو کپیسو اور ان کے ساتھیوں نے انتہائی باریک لینس تیار کئے۔ اس میں کرویچر کی کمی تھی تاہم یہ مائیکروسکوپک سلیکان رجز کی مدد سے روشنی کو فوکس کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ اس لینس کے ساتھ بڑا مسئلہ یہ تھا کہ یہ صرف ایک رنگ کی ویو لینتھ پر ہی ٹھیک کام کررہے تھے۔ تازہ ترین تجربے میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ لینس سرخ، نیلے اور سبز رنگ کی روشنیوں پر سو فیصد درست طریقے سے فوکس کرسکتا ہے جس کی وجہ سے یہ متعدد رنگوں پر مبنی روشنیوں یعنی کہ رنگین تصاویر کو بھی عمدگی سے کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چپٹے لینس کی تیاری فوٹوگرافی کی دنیا میں کسی دھماکے دار خبر سے کم نہیں ہے کیونکہ اس کی وجہ سے لینس کی قیمت بھی کم ہوگی جس کی بدولت فوٹوگرافی، مائیکروسکوپی اور ایسٹرونومی کے سامان کی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…