پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

انسانی قد ،ڈیڑھ سو برس کے بیچ اوسطاً10سینٹی میٹر اضافہ دیکھنے کو ملا

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) انسانی طرز رہن سہن پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے انسانی قد کے تجزئیے سے ثابت کیا ہے کہ اس میں گزشتہ 150برس کے بیچ اوسطاً10سینٹی میٹر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح دنیا کی آبادی بمشکل ایک ارب سے سات ارب کو جا پہنچی ہے، زندہ رہنے کی شرح بڑھی ہے اور اٹھارہویں صدی میں اوسط45 برس سے بڑھ کے 80برس کو جا پہنچی ہے، اسی طرح انسانی قد میں بھی اوسط اضافہ ہوا ہے۔ قد میں اضافہ صنعتی ترقی سے مالامال ممالک جیسا امریکہ ، کینیڈا، جاپان اور برطانیہ میں زیادہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ان ممالک میں قد میں اوسط اضافہ10سینٹی میٹر دیکھنے کو ملا ہے۔ مجموعی طور پر سب سے زیادہ اضافہ ہالینڈ کے لوگوں کے قد میں ہوا ہے۔ آج کل ڈچ مردوں کے اوسط قد188سینٹی میٹر جبکہ خواتین کا اوسط قد 170سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ یوں ہالینڈ کے مرد و خواتین اٹھارہویں صدی کے ڈچ باشندوں کے مقابلے میں 20سینٹی میٹر طویل ہوچکے ہیں۔ اس بارے میں میونخ یونیورسٹی کے پروفیسر آف اکنامک ہسٹری جون کوملوس کہتے ہیں کہ یہ تحقیق دراصل اس سوال کو ذہن میں جنم دیتی ہے کہ محض ایک صدی میں انسانی قد میں دس سینٹی میٹر اور ڈچ افراد کے معاملے میں بیس سینٹی میٹر اضافہ دیکھنے کو ملا تو کیا یہ اضافہ یوں ہی چلتا رہے گا۔ کوملوس نے قدکی جانچ کیلئے فوجیوں کا ریکارڈ چیک کیا تھا کیونکہ ماضی کے افراد کے قد کی جانچ کی واحد صورت یہ تھی۔ تجزئیے سے کوملوس نے پایا کہ انسانی قد میں تبدیلی کی دو بڑی وجوہات غذا اور بیماری ہیں۔ خاص کر بچپن میں غذائیت کی کمی یا پھر بیماری کے سبب جسم میں غذائی اجزا جذب نہ ہونے کے عمل سے قد میں کمی دیکھنے کو ملتی۔ اب معیار زندگی، بیماریوں سے بچاو¿ کیلئے بہتر سہولیات کی دستیابی کے سبب انسانی قد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…