جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جیٹ انجن پہنےدبئی کی فضاﺅں میں افراد کا فضائی کرتب

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی فضاﺅں میں 2 افراد نے اڑنے والا جیٹ پیک پہن کر فضا میں انتہائی دلچسپ اور جرات مندانہ کرتب دکھاکر لوگوں کو حیران کردیا۔سوئزرلینڈ کے سابق فائٹر پائلٹ ایو روسی جو ”جیٹ مین“ کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے اپنے فرانسیسی ساتھی ونسے ریفے کے ساتھ دبئی کی فضاو¿ں میں جو کرتب دکھائے ہیں اسے دیکھ کر لوگ حیرانی کی تصویر بن گئے۔لہراتے بل کھاتے ان دونوں افراد نے دبئی کی اہم عمارتوں کے پس منظر میں اپنے کرتب دکھائے جن میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ اور سمندر کے درمیان بنائے پام جزائر بھی شامل ہیں۔

pic1

ہیلمٹ اور حفاظتی سوٹ پہنے دونوں جانبازوں نے ایک دوسرے کے اوپر چھلے کی صورت میں فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا اور اس وقت ان کی رفتار 120 میل فی گھنٹہ سے بھی زیادہ تھی جب کہ دونوں 5 ہزار فٹ کی بلندی پر تھے۔ اس سے قبل دونوں سوئزرلینڈ کے پہاڑ ایلپس، جاپان کے پہاڑ فجی اور انگلش چینل بھی پرواز کرکے عبور کرچکے ہیں۔اسی جیٹ پیک کو دیکھتے ہوئے ایک اور کمپنی نے ایسا جیٹ پیک بنایا ہے جس کی قیمت 2 لاکھ ڈالر (پاکستانی 2 کروڑ روپے) ہے لیکن اسے ا±ڑانے کے لیے خاص تربیت کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…