اسلام آباد (نیوز ڈیسک )امریکی ریاست کیلی فورنیامیں آزمائشی ڈرائیونگ کے دوران گوگل کی 50میں سے4خود کار گاڑیوں کو پیش آنے والے حادثوں نے حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا۔گزشتہ برس ستمبر میں کیلی فورنیا میں کورساز کمپنیوں کو گول کے ساتھ ملکر خود کار گاڑیوں کی آزمائشی ڈرائیونگ کے لائسنس جاری کرنے شروع کیے تھے اور اس کے بعد سے اب تک ایسی چار گاڑیوں حادثہ پیش آنے کی رپورٹس سامنے آچکی ہیں۔ ان میں دو دو گاڑیوں کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ خود کار طریقے سے چل رہی تھیں جبکہ دیگر گاڑیوں کو ڈرائیور کی موجودگی میں حادثہ پیش آیا۔ گوگل اور آٹو پارٹس بنانے والی کمپنی ڈیلفی کا کہنا ہے کہ یہ حادثے معمولی نوعیت کے تھے اور اس کی وجہ گاڑی یا گوگل کے نصب کردہ سسٹم میں خرابی نہیں تھی۔ ان حادثات کسے واقفیت رکھنے والے ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حادثے کے وقت ان تمام گاڑیوں کی رفتار10میل فی گھنٹہ تھی۔ اس کے علاوہ دیگر پانچ کار ساز کمپنیوں کے پاس بھی خود کار گاڑیوں کی آزمائشی ڈرائیو کا لائسنس موجود ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اب تک ان کی 48گاڑیوں کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔