فحاشوں کی وجہ سے زمین ہلتی ہے :ایرانی سکالر

11  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قدرت کے عطا کردہ علم کو استعمال کرتے ہوئے ماہرین ارضیات زلزلے جیسی آفت کی حقیقت کو سمجھنے میں قابل ذکر پیشرفت کرچکے ہیں لیکن ایران کے ایک عالم دین نے جدید علوم کو رد کرتے ہوئے زلزلے کی ایک انتہائی مختلف وجہ بیان کردی ہے۔ اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ“ کے مطابق حجة الاسلام کاظم سدیغی نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں زلزلے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز لباس پہننے والی اور لوگوں کو آزادانہ جنسی اختلاط کی طرف مائل کرنے والی عورتوں کی وجہ سے زلزلے آتے ہیں۔ کاظم سدیغی ایک سینئر عالم دین سمجھے جاتے ہیں اور انہیں گزشتہ سال ایرانی سپریم لیڈر نے تہران میں متبادل امام کے طور پر تعینات کیا تھا، جبکہ خود ایرانی سپریم لیڈر امام کی پوزیشن پر فائز ہیں۔یہ پوزیشن ایران میں انتہائی طاقتور اور اہم سمجھی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ ایران کا شمار زلزلوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں کیا جاتا ہے اور 2003ئ میں بام شہر میں آنے والے زلزلے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوئے۔ ایران کے علاوہ دیگر کئی مسلمان ممالک، جنہیں جنسی اخلاقیات کے لحاظ سے مغربی دنیا سے ہزار گنا بہتر سمجھا جاتا ہے، بھی بارہا خوفناک زلزلوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ پاکستان میں 2005ئ میں آنے والا ہولناک زلزلہ ہزاروں معصوموں کی جان لے گیا۔ ایرانی عالم دین نے یہ وضاحت کرنا مناسب نہیں سمجھا کہ مغربی خواتین کی نسبت کہیں زیادہ باحیائ زندگی گزارنے والی مسلمان خواتین کے ممالک بدترین زلزلوںکانشانہ کیونکر بنے



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…