پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

موبائل فون میں لینڈ لائن کی طرح ’ڈائل ٹون‘کیوں نہیں ہوتی؟ جانئے جانئے دلچسپ وجہ

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )لینڈ لائن فون کا ایک نمایاں فیچر ڈائل ٹون ہے جو کہ وہ مسلسل آواز ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ فون کال کرنے کیلئے تیار ہے۔آپ نمبر ڈائل کرنا شروع کرتے ہیں تو ڈائل ٹون بند ہوجاتی ہے اور نمبر ڈائل ہونے پر کال کنیکٹ ہونے کا عمل از خود شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے برعکس موبائل فون میں ڈائل ٹون نہیں ہوتی اور نمبر ڈائل کرنے کے بعد کال ملانے کیلئے ایک بٹن دبانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس دلچسپ فرق کی وجہ موبائل فون نیٹ ورک کے بانیان میں شمار ہونے والے الیکٹریکل انجینئر فل پورٹر کا وہ فیصلہ ہے جو انہوں نے آج سے تقریباً نصف صدی قبل کیا۔ جب یہ سوال کھڑا ہوا کہ موبائل فون مےں ڈائل ٹون ہونی چاہیے یا نہیں ، تو پورٹر کا فیصلہ تھا کہ موبائل فون میں ڈائل ٹون نہیں ہوگی بلکہ اس کے برعکس صارف نمبر ڈائل کرے گا اور پھر ایک بٹن دبا کر کال ملانے کا عمل شروع کرے گا۔ انہو ں نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ اس طریقے سے نیٹ ورک کا استعمال نسبتاً مختصر دورانیئے کے لیئے ہوگا اور جب کڑوروں صارفین بیک وقت موبائل نیٹ ورکس کو استعمال کریں گے تو نا صرف ان کا وقت بچے گا بلکہ نیٹ ور ک پر دبا? بھی کم ہوگا۔ پورٹر کا یہ فیصلہ اس قدر مفید ثابت ہوا کہ 1971سے لیکر اب تک یہی طریقہ استعمال ہورہا ہے جبکہ ایس ایم ایس اور دیگر کئی ٹیکنالوجیز کی بنیاد بھی یہی اہم فیصلہ بنا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…