پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے چھوٹے ملک نے فیس بک پر پابندی لگا دی

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دنیا کے چھوٹے ترین ممالک میں سے ایک، نورو نے فیس بک پر یہ کہہ کر پابندی لگادی ہے کہ یہ ویب سائٹ چھوٹے سے جزیرے پر مشتمل ملک میں اخلاقی مسائل کا سبب بن رہی ہے۔نورو وسطی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرے پرمشتمل ملک ہے جس کا کل رقبہ 21 مربع کلومیٹر اور آبادی تقریباً 10ہزار ہے۔ فیس بک پر لگائی گئی پابندی مبینہ طور پر گورنمنٹ کی ایک وسیع سینسر پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فحش مواد پر پابندی لگانا ہے۔ دوسری جانب حزب مخالف کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی احتجاج کرنے والوں کی طرف سے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال سے خوفزدہ ہے اور آزادی رائے کو دبانے کے لئے فیس بک پر پابندی لگادی ہے۔ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ میتھیو باٹسویا نے ”پیسفک بیٹ“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیس بک پر پابندی کا اصل ایجنڈا لوگوں کے حقوق کو غصب کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وزیر انصاف ادیانگ اور ان کے ساتھیوں کی پریشانی کا نتیجہ ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کے آمرانہ انداز کے خلاف تنقید کرنے والوں سے گھبرائے ہوئے ہیں۔ ملک کی مختصر آبادی میں سے اکثر نے فیس بک پر پابندی پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور حکومت کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھائے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…