پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

فحاشوں کی وجہ سے زمین ہلتی ہے :ایرانی سکالر

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قدرت کے عطا کردہ علم کو استعمال کرتے ہوئے ماہرین ارضیات زلزلے جیسی آفت کی حقیقت کو سمجھنے میں قابل ذکر پیشرفت کرچکے ہیں لیکن ایران کے ایک عالم دین نے جدید علوم کو رد کرتے ہوئے زلزلے کی ایک انتہائی مختلف وجہ بیان کردی ہے۔ اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ“ کے مطابق حجة الاسلام کاظم سدیغی نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں زلزلے کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز لباس پہننے والی اور لوگوں کو آزادانہ جنسی اختلاط کی طرف مائل کرنے والی عورتوں کی وجہ سے زلزلے آتے ہیں۔ کاظم سدیغی ایک سینئر عالم دین سمجھے جاتے ہیں اور انہیں گزشتہ سال ایرانی سپریم لیڈر نے تہران میں متبادل امام کے طور پر تعینات کیا تھا، جبکہ خود ایرانی سپریم لیڈر امام کی پوزیشن پر فائز ہیں۔یہ پوزیشن ایران میں انتہائی طاقتور اور اہم سمجھی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ ایران کا شمار زلزلوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں کیا جاتا ہے اور 2003ءمیں بام شہر میں آنے والے زلزلے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوئے۔ ایران کے علاوہ دیگر کئی مسلمان ممالک، جنہیں جنسی اخلاقیات کے لحاظ سے مغربی دنیا سے ہزار گنا بہتر سمجھا جاتا ہے، بھی بارہا خوفناک زلزلوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ پاکستان میں 2005ءمیں آنے والا ہولناک زلزلہ ہزاروں معصوموں کی جان لے گیا۔ ایرانی عالم دین نے یہ وضاحت کرنا مناسب نہیں سمجھا کہ مغربی خواتین کی نسبت کہیں زیادہ باحیاءزندگی گزارنے والی مسلمان خواتین کے ممالک بدترین زلزلوںکانشانہ کیونکر بنے؟



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…