دھاتی شیشہ جو بلٹ پروف گلاس سے بھی زیادہ مضبوط

8  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دراصل یہ پروجیکٹ امریکی بحریہ سے وابستہ سائنس دانوں کا ہے اور وہ اس کے ذریعے اپنی فوج کو مزید مضبوط اور طاقت ور بنانا چاہتے ہیں۔
یہ ’دھاتی شیشہ‘ میگنیشیئم اور المونیم کے ملاپ سے وجود میں آنے والی دھات سے بنایا گیا ہے جو ’اسپائنل‘ کہلاتی ہے۔ درحقیقت یہ شیشہ روایتی بلٹ پروف شیشے سے بھی زیادہ مضبوط اور پائیدار ہے۔
’ اسپائنل‘ نامی دھات جسے میگنیشیم المونیٹ بھی کہا جاتا ہے، قیمتی پتھروں ( جم اسٹون) کی شکل میں قدرتی طور پر پائی جاتی ہے، مگر اس سے شیشہ بنانا کوئی ا?سان عمل نہیں تھا۔ اسی لیے دھاتی شیشے کی تیاری میں سائنس دانوں کو دس برس سے زاید عرصہ لگا۔ اسپائنل کی شفاف ترین قلمیں حاصل کرنے کے لیے سائنس دانوں نے اس کے انتہائی باریک سفوف ( نینو پاو¿ڈر) کو بلند درجہ? حرارت پر گرم کرتے ہوئے اس پر دباو¿ ڈالا۔ اس عمل کا نتیجہ حسب منشا یعنی دھاتی شیشے کی صورت میں برآمد ہوا۔دھاتی شیشے کی ایجاد کا سہرا امریکن نیول ریسرچ لیبارٹری کے ڈاکٹر جیس سینگرا اور ان کی ٹیم کے سَر ہے۔ ڈاکٹر جیس کے مطابق روایتی بلٹ پروف گلاس پلاسٹک اور شیشے کی پانچ موٹی تہوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں اسپائنل کی موٹائی نصف سے بھی کم ہوتی ہے۔اگر روایتی شیشے کے بجائے اسپائنل کا استعمال کیا جائے تو بلٹ پروف شیشے کا وزن نصف ہو جائے گا۔
اس طرح بلٹ پروف گاڑیاں زیادہ تیزی سے سفر کرسکیں گی اور وزن کم ہونے کی وجہ سے ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔اس کے علاوہ مختلف برقی آلات میں استعمال کرنے سے ان کے وزن پر اثر نہیں پڑے گا اور صارف موبائل فون، گھڑی وغیرہ اسی طرح اپنے ساتھ رکھ سکے گا، جیسے موجودہ شکل میں رکھتا ہے۔ سائنس دانوں نے اسے ایک اہم ایجاد قرار دیا ہے، جس کا فائدہ مستقبل میں عام آدمی بھی اٹھائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…