روسی خلائی جہاز خلا سے بے قابو ہوکر زمین کی جانب بڑھنے لگا

8  مئی‬‮  2015

ماسکو(نیو ز ڈیسک) گزشتہ ہفتے خلا میں موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک سامان لے جانے والا روسی خلائی جہاز بے قابو ہونے کے بعد تیزی سے زمین کی جانب بڑھ رہا ہے جو چند گھنٹے بعد فضا میں داخل ہوجائے گا تاہم اس کا بیشتر حصہ فضا میں ہی جل کر راکھ ہوجائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی ایجنسی روسکوسموس کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ یہ خلائی جہاز اگلے 6 گھنٹوں میں کسی بھی وقت زمین پر گرسکتا ہے لیکن زمین پر پہنچنے سے قبل ہی اس کا بیشتر حصہ فضائی رگڑ سے جل کر راکھ ہوجائے گا تاہم اس کے چند ٹکڑے زمین پر گرسکتے ہیں۔ یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق اس کے چند ٹکڑے جنوبی امریکا کے سمندریا ساحلی علاقوں میں گرنے کا خدشہ ہے اور اسے ا?خری بار چین کے اوپر دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پروگریس نامی اس خلائی جہاز میں کوئی انسان موجود نہیں اور 28 اپریل کو یہ خلائی اسٹیشن سے جڑنے کی بجائے اپنی راہ سے بھٹک کر بے قابو ہوگیا جس کے بعد اس کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا تھا۔ ناسا کے مطابق خلائی جہاز میں 880 کلوگرام ایندھن، 110 پونڈ آکسیجن، 926 پونڈ پانی اور 3,128 پونڈ فاضل پرزے اور دیگر سامان موجود ہے جو خلائی اسٹیشن پر موجود سائنسدانوں کے لیے ضروری سامان لے کر جارہا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…