جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بےقابو خلائی جہاز آج زمین پر گرے گا ,سائنسدان

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لند ن (نیوزڈیسک)سائنسدانوں نے کہاہے کہ گذشتہ ہفتے خلائی سفر کے آغاز پر ہی بے قابو ہو جانے والا روسی خلائی جہاز(آج) جمعہ کو زمین پر گر کر تباہ ہو جائےگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم -27 ایم نامی یہ مال بردار خلائی جہاز منگل کو قزاقستان سے خلا میں بھیجا گیا تھا تاہم کچھ ہی لمحوں میں اس سے رابطہ ٹوٹ گیا تھاروس خلائی ایجنسی روس کوسموس کے مطابق جہاز کے گرنے کا امکان جمعرات کی شب ساڑھے دس بجے سے جمعہ کی صبح سات بجے تک کے درمیان ہے۔اس جہاز پر تین ٹن ضروری سامان اور آلات موجود ہیں تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز جیسے ہی زمینی کی فضا میں داخل ہو گا، اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے.روس کوسموس کے مطابق روسی جہاز کے صرف چند انتہائی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہی زمین کی سطح تک پہنچیں گے۔سائنسدانوں کے مطابق خلائی جہاز کے یہ ٹکڑے بھی خشکی پر نہیں بلکہ سمندر میں گریں گے۔یہ خلائی جہاز زمین سے قریباً 420 کلو میٹر دور خلا میں موجود بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر چھ خلابازوں کو خوراک، ایندھن، آکسیجن اور کپڑے فراہم کرنے والا تھا تاہم رابطہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے یہ کنٹرول سے باہر ہو گیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…