پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

خلائی سفرکےلئے ماہرین نے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ناسا سے وابستہ ماہرین نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس کی بدولت خلائی سفر دنوں کے بجائے گھنٹوں میں طے ہوسکے گا۔ مذکورہ طریقے سے طے کئے گئے سفر میں خلائی جہاز چاند کی سطح پر چند گھنٹوں میں جبکہ مریخ پر 70دنوں میں پہنچ سکیں گے۔ ناسا کے جانسن سپیس سینٹر میں موجود ان ماہرین نے الیکٹرومیگنیٹک ویویوز کی مدد سے یہ تجربہ کیا ہے۔ الیکٹرومیگنیٹک ڈرائیو کا نظریہ بہت پرانا ہے اور امریکی، برطانوی اور چینی ماہرین اس نظریئے کے تحت کام کرنے والی گاڑیوں کے امکانات پر کئی برس سے کام کررہے تھے تاہم اصل مسئلہ یہ تھا کہ کوئی ایسا طریقہ ایجاد کیا جائے جس میں خلائی گاڑی کو دھکا دینے کیلئے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہ ہو۔ الیکٹرومیگنیٹک ویوز میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ خلائی گاڑی کے مخروطی جسم سے اس خاص انداز میں ٹکراتی ہیں کہ الیکٹریکل توانائی براہ راست رفتار بڑھانے کیلئے ضرورت قوت میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ اس تکنیک پر کیا گیا زیادہ تر کام ابھی تک مفروضوں کی بنیاد پر ہی کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ابتدائی تجربات کو چینی اور ناساماہرین نے سرانجام دیا ہے اور اب تک ان تجربات میں اس نظریئے کو مسترد کئے جانے کے لائق کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ نظریہ سو فیصد عملی ہے یا نہیں، اس بارے میں تو وقت ہی بتائے گا تاہم فی الحال بھی اس پر اعتراض کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں کیونکہ یہ نظریہ نیوٹن کے فزکس کے حوالے سے متعدد قوانین کی نفی کرتا ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی تجربات میں نااسا نے ایک سخت ویکیوم میں اس تجربے کو کیا ہے جبکہ ماضی میں اس حوالے سے کیا گیا تجربہ ماحولیاتی حالات میں کیا گیا تھا۔ ناسا نے تاحال ان تجربوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…