پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بائیس سالہ طالبہ علم نے ناسا کے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ دیا

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ناسا کے سائنسدانوں کو ان دنوں ایک 22سالہ طالب علم کے کارنامے نے چکرا کے رکھ دیا ہے۔ طالب علم نے زمین سے22میل کی بلندی پر اجنبی نوعیت کی سسکاری سے ملتی جلتی آوازیں ریکارڈ کی ہیں۔ ان آوازوں کو ریکارڈ کرنے کیلئے انفراساو¿نڈ مائیکروفونز استعمال کئے گئے تھے۔ مذکورہ طالب علم جو کہ خود ناسا کا ہی طالب علم ہے، ایریزونا اور نیومیکسیکو کے علاقے میں یہ تجربہ کررہا تھا۔ اس کیلئے انہوں نے غبارے پر مبنی ٹیکنالوجی کاا ستعمال کیا تھا، آوازوں کو ریکارڈ کرنے کے قابل انفراساو¿نڈ سینسرز غبارے سیمنسلک کئے گئے تھے۔ یہ غبارہ37ہزار500میٹرز کی بلندی تک گیا اور امکان ہے کہ اسی مقام پر اس نے یہ آوازیں ریکارڈ کیں۔ یہ آوازیں کافی سست رفتار ہیں اور انہیں سمجھنے کیلئے ریکارڈنگز کو تھوڑا تیز چلانا پڑتا ہے۔ سائنسدانوں کیلئے یہ آوازیں اس لئے بھی پریشان کن ہیں کہ انفراساو¿نڈز میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ یہ طویل فاصلے کی آوازوں کو بھی ریکارڈ کرلیتا ہے، ایسے میں سائنسدانوں کیلئے یہ فیصلہ کرنا بے حد مشکل ہے کہ دراصل آوازوں کا اصل منبع کہاں ہے۔ مذکورہ طالب عالم ڈیوڈ بومین نے ان آوازوں کو ایکس فائلز کی مانند قرار دیا ہے۔ ڈیوڈ پر امید ہیں کہ اگر خلا میں آوازوں کی ریکارڈنگ کا اہتمام کیا جائے تو وہ مزید آوازیں بھی ریکارڈ کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس قدر بلندی پر آوازیں ریکارڈ کی جاسکی ہیں۔ یہ آوازیں سننے والے ماہرین نے ان سے لاعلمی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ وہ تحقیق کے بعد ہی ان آوازوں کے منبع کو جان سکیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…