جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بے قابو ہو جانے والا روسی خلائی جہاز جمعے کو زمین پر گر ےگا

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے خلائی سفر کے آغاز پر ہی بے قابو ہو جانے والا روسی خلائی جہاز جمعے کو زمین پر گر کر تباہ ہو جائے گا۔ایم -27 ایم نامی یہ مال بردار خلائی جہاز منگل کو قزاقستان سے خلا میں بھیجا گیا تھا لیکن کچھ ہی لمحوں میں اس سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔روس خلائی ایجنسی روس سموس کا کہنا ہے کہ جہاز کے گرنے کا امکان جمعرات کی شب ساڑھے دس بجے سے جمعہ کی صبح سات بجے تک کے درمیان ہے۔اس جہاز پر تین ٹن ضروری سامان اور آلات موجود ہیں تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلائی جہاز جیسے ہی زمینی کی فضا میں داخل ہو گا، اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے.روس سموس کا کہنا ہے، ’روسی جہاز کے صرف چند انتہائی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہی زمین کی سطح تک پہنچیں گے‘۔سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلائی جہاز کے یہ ٹکڑے بھی خشکی پر نہیں بلکہ سمندر میں گریں گے۔یہ خلائی جہاز زمین سے قریباً 420 کلو میٹر دور خلا میں موجود بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر چھ خلابازوں کو خوراک، ایندھن، آکسیجن اور کپڑے فراہم کرنے والا تھا۔تاہم رابطہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے یہ کنٹرول سے باہر ہو گیا۔اس کے بعد سے یہ آہستہ آہستہ زمین کی جانب کھنچا چلا آ رہا ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کے گرنے کے امکانات مشرقی امریکہ، کولمبیا، برازیل یا انڈونیشیا میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…