پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

میکسکو میں سگار سے مشابہ اڑن طشتری کی پرواز

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکوسٹی(نیوزڈیسک) میکسیکو کی فضاوں میں سگار سے مشابہ ایک اڑن طشتری پرواز کرتی دیکھی گئی ہے.اڑن طشتریوں سے متعلق ایک سائنسی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس خلائی جسم کے اڑنے کے ویڈیو ثبوت 3 مئی 2015 کو سامنے آئے جس میں پیش کئے گئے حقائق کے مطابق پوپو کیٹے پیٹل نامی میکسیکن آتش فشاں جو میکسکو کے دارلحکومت میکسیکو سٹی کے جنوب مشرق میں 43 میل کی دوری پر ہے اور اس کے اوپر سگار سے مشابہ ایک دیو ہیکل جسم کو فضا میں منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے گرد پراسرار روشنی کا ہالہ تھا۔یہ خلائی اجسام بے ربط لیکن بہت زیادہ رفتار سے سفر کرتے دیکھے گئے جس کی وجہ سے ان کو انسانی آنکھ سے دیکھا جانا ممکن نہیں تھا یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ زمین پر موجود کسی بھی شخص یا ریڈار کنٹرول روم نے ان کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی ، کیوں کہ ریڈارز ان کی حرکت کو ٹریک کرنے سے قاصر تھے۔واضح رہے کہ رواں سال اب میکسکو میں اڑن طشتریاں دیکھے جانے کے تقریباً 11 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک میکسیکن ائیر فورس کے پائلٹس کی معمول کی فوجی پرواز کے دوران انفرا ریڈ کیمرے کی مدد سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو بھی تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…