پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مائیکروویو اوون نے خلائی سائنسدانو ں کو چکرا دیا

datetime 6  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (نیوزڈیسک )17 برس تک ایک کہکشاں کی تلاش میں ناکام رہنے والے آسٹریلوی سائنسدان اجرامِ فلکی کو دیکھنے والی دوربین سے ٹکرانے والے پراسرار ریڈیو سگنلز کا راز جاننے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔سائنسدانوں کو پتہ چلا ہے کہ سنگل ان کے باورچی خانے میں موجود مائیکرو ویو اوون سے خارج ہو رہے تھے۔یہ دریافت پی ایچ ڈی کرنے والی طالبہ ایملی پیٹروو نے کی جنھوں نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ پارکر نامی دوربین کو یہ سگنل صرف دفتری اوقات کے دوران ہی موصول ہو رہے تھے۔یہ سگنل یا شعائیں جنھیں ’پریٹونز‘ کہا جاتا ہے اس وقت مائیکرو ویو سے خارج ہوتی تھیں جب عملے کے ارکان بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا دروازہ مقررہ وقت سے قبل ہی کھول لیتے تھے۔اگرچہ ایملی نے جنوری میں ہی اس بات کا پتہ چلا لیا تھا تاہم یہ حال ہی میں اس وقت سامنے آئی جب ان کا مقالہ ’پارکر ریڈیو دوربین میں پریٹون کے منبع کی تلاش‘ شائع ہوا۔اس مقالے میں وہ اس نتیجے پر پہنچیں کہ اگر درست حالات میسر ہوں تو مائیکرو ویو اوون سے بھی پریٹون شعائیں پیدا کی جا سکتی ہیں۔انھوں نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ’اگر آپ چلتے ہوئے مائیکروویو اوون کا دروازہ کھول لیں تو ایسے مخصوص سگنلز پیدا ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے پارکر دوربین کو وہ عجیب و غریب سگنل ملتے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ یہ دریافت وہاں کام کرنے والے سبھی افراد کے لیے حیران کن تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…