واشنگٹن(نیوزڈیسک) ناسا نے بیٹری سے چلنے والے 10 انجن والے الیکٹرک طیارے کو نہ صرف تیار کر لیا۔ناسا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طیارے کو گریسڈ لائیٹننگ یا جی ایل 10 کا نام دیا گیا جو ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈ اور ٹیک آف کر سکے گا، اس طیارے کی کئی آزمائشی پروازیں کی گئیں جو اس نے کامیابی سے مکمل کر لیں۔ ناسا کے ایرو اسپیس انجینئر بل فریڈرک کے مطابق یہ طیارہ چھوٹے پیمانے پر سامان کی فراہمی، ہیلی کاپٹر کی طرح لینڈنگ اور ٹیک آف، زرعی تحقیق اور نقشوں جیسے کام انجام دے سکے گا ۔ اس میں 4 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ناسا ایرواسپیس انجینئر کے مطابق ہم نے ابتدا میں 2.3 کلوگرام وزنی پروٹو ٹائپ طیارے فوم سےتیار کیے تاہم بعد میں 11.3 کلوگرام وزنی طیارے فائبر گلاس سے تیار کیے گئے اور پھر بالآخر ان کامیاب تجربوں کے بعد 24.9 کلو گرام وزنی جی ایل 10 کو کاربن فائبر سے تیار کرلیا گیا ریموٹ سے چلنے والے اس طیارے پر 3.05 لگے ونگ اسپین پر 8 الیکٹرک موٹرز اور اس کی دم پر 2 الیکٹرک موٹرزلگی ہوئی ہیں جو اس کی اڑان میں مدد کریں گی۔ فریڈریک کے مطابق ناسا اس کامیابی کے بعد ایسا ورڑن تیار کرنے کی کوشش کررہی ہے جو ہیلی کاپٹر سے بھی 4 گنا زیادہ رفتار سے سفر کرے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































